بھارتی معاشرہ جنس زدہ اور بوسیدہ ہوچکا؛ اداکارہ ریچا چڈھا

53

ممبئی(نیٹ نیوز) بھارتی ریاست جھاڑ کھنڈ میں غیر ملکی خاتون سیاح کے ساتھ اجتماعی زیادتی پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے اداکارہ
ریچا چڈھا نے کہا کہ مجھے ہمارے بوسیدہ اور جنس زدہ معاشرے پر شرم آتی ہے۔
اداکارہ ریچا چڈھا نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ
بھارتی اپنے ملک میں غیر ملکیوں کے ساتھ ایسا سلوک کر رہے ہیں جیسا وہ اپنی خواتین کے ساتھ برتاؤ رکھتے ہیں۔
ان پر تشدد کرتے ہیں اور جنسی زیادتی کا نشانہ بناتے ہیں۔

اداکارہ ریچا چڈھا نے مزید لکھا کہ یہ بہت شرمناک بات ہے۔
ایک غیر ملکی خاتون سیاح کو 7 افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ یہ ایک بوسیدہ معاشرے کی نشانی ہے۔
خیال رہے کہ جمعے کی رات جھاڑ کھنڈ کے ایک سنسان علاقے میں اپنے عارضی خیمے میں
رات گزارنے کے لیے قیام کرنے والے ہسپانوی جوڑے پر 7 افراد نے حملہ کرکے خواتین کو زیادتی اور ان کے شوہر کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.