انڈونیشیا کے ساحل پر روہنگیا مسلمانوں کی کشتی الٹ گئی، 50 افراد کی ہلاکت کا خدشہ

44

کشتی میں 150 سے زائد افراد سوار تھے کہ بدھ کی صبح آچے کے مغربی ساحل سے تقریباً 19 کلومیٹرکے فاصلے پر کشتی خراب ہوکر الٹ گئی

جکارتہ (مانیٹرنگ سیل )انڈونیشیا کے ساحل پر روہنگیا مسلمانوں کی کشتی الٹ گئی جس میں کم از کم 50 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

انڈونیشیا کے صوبے آچے کی ساحلی پٹی پر روہنگیا مسلمانوں کی کشتی الٹنے کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کشتی میں 150 سے زائد افراد سوار تھے کہ بدھ کی صبح آچے کے مغربی ساحل سے تقریباً 19 کلومیٹرکے فاصلے پر کشتی خراب ہوکر الٹ گئی، مقامی ماہی گیروں نے کشتی میں سوار لوگوں کی جانیں بچنے کی کوشش کی اور 4 خواتین اور 2 مردوں کو ریسکیو کرکے پناہ گاہ منتقل کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.