رانی مکھرجی اپنی 46ویں سالگرہ منائیں گی

67

ممبئی(مانیٹرنگ سیل) ماضی کی مقبول ترین بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے بچپن میں کبھی اپنی سالگرہ نہیں منائی۔

آج 21 مارچ کو رانی مکھرجی اپنی 46ویں سالگرہ منائیں گی، اس موقع پر اُنہوں نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بچپن سے ہی سالگرہ منانا بہت پسند ہے لیکن ہمیشہ میری سالگرہ کے دوران، اسکول کے فائنل امتحانات آجاتے تھے جس کی وجہ سے والدہ سالگرہ نہیں منانے دیتی تھیں۔

رانی مکھرجی نے کہا کہ میں اپنی سالگرہ کے دن دُکھی ہوتی تھی کیونکہ میں اپنے دوستوں کے ساتھ سالگرہ کا جشن منانے کے بجائے، کتابیں لیکر امتحانات کی تیاری کررہی ہوتی تھی۔

میری والدہ میری اُداسی دور کرنے کے لیے مجھے چاکلیٹس دیتی تھیں تاکہ میں اپنی کلاس کے تمام دوستوں کو وہ چاکلیٹ دے کر اپنی سالگرہ کی تھوڑی سی خوشی منا سکوں۔

اُنہوں نے اپنے انٹرویو میں یہ بھی اعتراف کیا کہ اب وہ اپنی بیٹی ادیرا کے ذریعے اپنی تمام ادھوری خواہشات کو پوری کرتی ہیں۔

رانی مکھرجی نے کہا کہ اب میں اپنی بیٹی ادیرا کی سالگرہ بہت پیار سے مناتی ہوں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.