عوامی بہبود کا سفر روکنے کی سازش

36

اداریہ

پاکستان کو کئی طرح کے بحرانوں میں دھکیلنے والے ابھی تک منفی کردار نبھارہے ہیں

ملک کے اندرونی و بیرونی دشمنوں کے پروپگنڈے نوجوانوں کے ذہنوں میں زہر بھر رہے ہیں ۔ملک کی جڑیں کھوکھلی کرنے کے لئے نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی سازش رچائی گئی ہے۔
عوام نے ملک پر حملے کرنے والوں کو مسترد کیا ہے ۔پاکستان میں حقیقی ترقی سے خوشحالی کے سفر میں انتشار پھیلانے والوں کی یہی سوچ سب سے بڑی رکاوٹ ہے ۔
اس وقت جبکہ ملک میں عام انتخابات کے نتیجے میں نئی حکومت قائم ہوئی ہے ،قومی مفاہمت کا بیانیہ مقبول ہورہا ہے مگر کچھ ناعاقبت اندیش عناصر اس وقت بھی ملک میں افراتفری سے عوامی بہبود کے سفر کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔
مسلم لیگ (ن) کی راہنما مریم اورنگزیب اس حوالے سے کہتی ہیں کہ 9 مئی والی ذہنیت ملکی ترقی کو روک رہی ہے۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آج پھر 9 مئی والے ایوان میں پہنچ گئے تھے، 9 مئی والوں نے پارلیمنٹ کے اندر حملہ کیا۔
اس وقت بھی 2013 کا رویہ اور ذہنیت دیکھی گئی، پاکستان تحریک انصافی کی سوچ نے نوجوانوں کو بدتمیزی سکھائی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے پنجاب کے عوام کی دن رات خدمت کی تھی
ہم نے تو ملک دشمنی نہیں کی مگر انہیں خوف ہے مسلم لیگ (ن) آگئی ہے تو
کہیں ملکی حالات اچھے نہ ہوجائیں
انہیں تکلیف ہے کہ ملک کہیں ترقی نہ کر جائے
انہوں نے تو ساڑھے 4 سال صرف عوام کو لوٹا ہے۔مریم اورنگزیب نے دریافت کیا کہ
کیا خیبرپختونخوا میں دھاندلی نہیں ہوئی؟ انہوں نےدھاندلی کا شور مچاکر ملک میں تماشا لگایا ہوا ہے
اگر کوئی شکایت ہے تو الیکشن کمیشن جائیں، الیکشن کمیشن جاکر کہتے ہیں ثبوت چاہیے تو ٹی وی سے لیں
یہ اسی طرح شور مچاتے،پیٹتے رہیں گے
یہ جہاں جیتے وہاں الیکشن شفاف تھے اور جہاں ہارے وہاں دھاندلی کے الزام لگائے
عوام نے انہیں پارلیمان بھیجا لیکن ان کے نصیب میں وہاں بیٹھنا نہیں کھڑا ہونا لکھا ہے۔
سابق وزیر نے کہا کہ شہبازشریف نے انہیں مل بیٹھنےکی دعوت دی مگر
یہ انتشار پسنداور فتنہ پھیلانے والے لوگ ہیں، یہ لوگ ملکی ترقی نہیں چاہتے، انہیں 9 مئی کا بہانہ چاہیے
یہ چاہتےہیں ملکی ترقی رک جائے.ان کا کہنا تھا کہ اللہ کے کرم سے شہباز شریف کے وزیراعظم کا انتخاب ہوا
پارلیمان کے اندر تمام اتحادیوں نے شہباز شریف کو ووٹ دیا
شہبازشریف نے ایوان میں اپنا وژن دیا ہے اور تمام اتحادی مل کر اسے مکمل کریں گے،
پاکستان کے عوام کے لیے خوشخبری ہے کہ شہباز شریف پنجاب کے بعد یہاں خدمت کریں گے
شہباز شریف نے پہلے بھی پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا ہے، انہوں نے پہلے بھی اپنی سیاست کو داؤ پر لگا کر ملک کو سری لنکا بننے سے بچایا
ملک کی ٹرانسپورٹ، سڑکیں، اور بجلی کے منصوبوں پر پنجاب میں انتھک محنت کی۔
مریم اورنگزیب نے بتایا کہ اتحادی حکومت پہلے بھی 16 ماہ اکھٹی رہی ہے
ہمارا مقصد تھا 16 ماہ میں ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانا ہے۔
ان حالات میں ملک میں پارلیمانی جمہوریت کے نام پرآمرانہ انداز فکر اپنانے والوں کو پوری قوت سے مسترد کرنے کی ضرورت ہے ۔
ملکی معیشت کو استحکام دینے کی خاطر ملک میں سیاسی استحکام لانا ناگزیر ہے
جس کے لئے جمہوریت کو فروغ دینے کی کوششوں کو مربوط اور منظم طریقے سے آگے بڑھانا وقت کی ضرورت ہے ۔
قوم کو تقسیم کرنے کی سوچ رکھنے والے کسی طور بھی ملک کے خیرخواہ نہیں ہو سکتے ۔
حب الوطنی کا تقاضا تو یہی ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں سارے اختلافات بھلا کر
ملک وقوم کی خاطر یکجان ہو کر ان کی بہبود کے لئے کام کریں ۔
ملک کو بحرانوں سے مل کر نکالنا ہی اس وقت سب سے اہم اور مقدم ہے۔

05/03/34

https://dailysarzameen.com/wp-content/uploads/2024/03/p3-1-scaled.jpg

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.