افسران واہلکار اختیارات سے تجاوز نہ کریں،:احکامات جاری
لاہور (کرائم رپورٹر)وزیراعلیٰ مریم نواز کو بریفنگ کےبعد آئی جی پنجاب نے نئے احکامات جاری کر دئیے۔
پنجاب پولیس اب ہر ریڈ کی ویڈیو بنائے گی،باڈی کیم کا استعمال کیا جائے گا
حکم نامہ کے مطابق جہاں باڈی کیم دستیاب نہیں وہاں موبائل فون سے ویڈیو بنائی جائےگی۔
پولیس افسران واہلکار کسی بھی جگہ پر اختیارات سے تجاوز نہ کریں
ایف آئی آر کے اندراج میں کسی صورت تاخیر نہیں ہونی چاہئے۔
حکام کےمطابق راولپنڈی میں خاتون پر تشدد جیسےواقعات برداشت نہیں کئے جائیں گے
بچوں کے زیادتی وبدفعلی کے واقعات کو خود افسران مانیٹر کریں۔
نئے حکمنامہ کے مطابق ڈرائیونگ لائسنس بروقت بنائے جائیں
سفارشی کلچرکا خاتمہ کیا جائے۔افسران خدمت مراکز کو مزیدبہتر بنانے کیلئے خود دورے کریں۔
کرائم کنٹرول کرنے کے لئے پٹرولنگ کا عمل مزید موثر بنایا جائے
آئی جی پنجاب نے تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو احکامات جاری کر دئیے۔
29/02/24
Daily Sarzameen is determined in providing the content for everyone which includes entertainment, politics, trending issues and many more.
روزنامہ سرزمین مستند خبریں فراہم کرنے والا ایک باوقار اخبار ہے جس میں تفریح، سیاست، رجحان ساز مسائل اور بہت کچھ شامل ہے۔