سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کے متعلق بڑا فیصلہ

30
سندھ میں سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے
سندھ میں سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے۔

حکومت سندھ کی جانب سے صوبے کے تمام (سرکاری و نجی) تعلیمی اداروں میں موسمِ گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے۔

صوبائی حکومت کے مطابق 2 ماہ کی تعطیلات یکم جون سے 31 جولائی تک ہوں گی اور یکم اگست سے اسکول دوبارہ کھل جائیں گے۔

اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات دی جا رہی ہیں، جن کا اطلاق صوبے بھر کے نجی و سرکاری تعلیمی اداروں پر ہوگا۔ سندھ کے سرکاری و تعلیمی اداروں میں یکم جون تا 31 جولائی تعطیلات کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.