ایکسائز گاڑیوں کی مبینہ غیرقانونی تقسیم پر نگراں وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا کا ایکشن

100
فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایکسائز گاڑیوں کی مبینہ غیرقانونی تقسیم پر نگراں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا اعظم خان نے ایکشن لے لیا۔

سیکریٹری محکمۂ ایکسائز نے ڈی جی اور کسٹم ویئر ہاؤس کو مراسلہ لکھ دیا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ وہیکل الاٹمنٹ کمیٹی کی منظوری کے بغیر دی گئی گاڑیاں 3 دن میں واپس کی جائیں۔

غیر قانونی گاڑیوں کی واپسی کے لیے لسٹیں تیار کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ گاڑیاں فوری طور پر واپس کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

ذرائع کے مطابق غیر قانونی طور پر دی گئیں گاڑیوں کی تعداد 50 سے زیادہ ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.