فافن نے تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین کا بیان مسترد کردیا

27

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شعیب شاہین کا بیان مسترد کر دیا۔

فافن نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ فافن نے کبھی بھی الیکشن کمیشن کے استعفے کا مطالبہ نہیں کیا، شعیب شاہین سول سوسائٹی کو سیاسی معاملات میں لانے سے پرہیز کریں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ شعیب شاہین کو ایسا بیان دینے سے پہلے ہوم ورک مکمل کرنا چاہیے، فافن کا مؤقف ہے کہ الیکشن کمیشن متنازع نتائج والے حلقوں کی آزادانہ اور شفاف تحقیقات کرائے۔

واضح رہے کہ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے شعیب شاہین نے دعویٰ کیا تھا کہ فافن نے مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو استعفیٰ دے دینا چاہیے، موڈیز نے بھی رپورٹ دی ہے کہ ملک میں سیاسی استحکام نہیں ہوگا۔

انکا کہنا تھا کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پروگرام کو مشروط طور پر سپورٹ کیا تھا
آئی ایم ایف معاہدے سے بجلی، گیس بلوں میں اضافہ ہوگا، بجلی کا یونٹ 70 روپے تک کا ہوگیا ہے، اگر یہ رفتار رہی تو گیس کا بل ایک لاکھ روپے پر چلا جائےگا۔

01/03/24

https://dailysarzameen.com/archives/2959

Daily Sarzameen is determined in providing the content for everyone which includes entertainment, politics, trending issues and many more.
روزنامہ سرزمین مستند خبریں فراہم کرنے والا ایک باوقار اخبار ہے جس میں تفریح، سیاست، رجحان ساز مسائل اور بہت کچھ شامل ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.