آئی ایم ایف کو مداخلت کی دعوت ملک دشمنی ہے؟ شیری رحمٰن

21

عمران خان کی آئی ایم ایف کو مداخلت کی دعوت ملک دشمنی نہیں تو کیا ہے؟ شیری رحمٰن

سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے آئی ایم ایف کو خط لکھنے کی تصدیق افسوسناک ہے، ہم اس خط کی شدید مذمت کرتے ہیں، نائب صدر پیپلز پارٹی

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، ڈیلی سرزمین)پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمٰن نے بانی تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی جانب سے
آئی ایم کو ’لکھے خط‘ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈز کا پاکستان کے الیکشن سے کوئی تعلق نہیں ہے، ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی دعوت دینا ملک دشمنی نہیں تو کیا ہے؟

انہوں نے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے آئی ایم ایف کو خط لکھنے کی تصدیق افسوسناک ہے
ہم اس خط کی شدید مذمت کرتے ہیں، اپنے دور میں ریکارڈ قرضہ لینے والوں کو اب یاد آیا ہے کہ
قرضہ واپس کون کرے گا
جب خود قرضے لے رہے تھے اس وقت ان کو غربت اور مہنگائی بڑھنے کی فکر کیوں نہیں تھی؟

آئی ایم ایف کو ملکی اندرونی معاملات میں مداخلت کی دعوت دینا ملک دشمنی نہیں تو کیا ہے؟
بانی پی ٹی آئی ملک کو ڈیفالٹ کی نہج پر چھوڑ کر گئے تھے
اب اس طرح کے خط لکھنے کا مقصد کیا ہے؟ تحریک انصاف ابھی بھی چاہتی ہے کہ
ملکی معیشت تباہ ہو جائے۔
آئی ایم ایف کا الیکشن سے کوئی تعلق نہیں
آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے اندورنی معاملات میں مداخلت کرنے سے انکار کے بعد آپ منہ میں کیا رہ جائےگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.