ڈی آئی خان میں سیکورٹی فورسزکے قافلے کے قریب خودکش دھماکا، 2 اہلکار شہید

14

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکورٹی فورسزکے قافلے کے قریب خود کش دھماکے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ڈی آئی خان ڈسٹرکٹ میں گاڑی میں سوار خود کش حملہ آور نے سیکورٹی فورسز کے قافلے کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔خود کش حملے میں 38 سالہ نائب صوبیدار یاسر شکیل اور 34 سالہ سپاہی طاہر نوید شہید ہوگئے۔ یاسر شکیل اور طاہر نوید کا تعلق کوہاٹ سے ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سیکورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔ ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں اس عزم کو مزید مضبوط کررہی ہیں۔ اس بزدلانہ حملے کے ذمہ داروں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائیگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.