صحافی عمران ریاض جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

56

لاہور(کورٹ رپورٹر، ڈیلی سرزمین) ضلع کچہری لاہور نے اینٹی کرپشن کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے صحافی عمران ریاض کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ عمران عابد نے عمران ریاض خان کے خلاف اینٹی کرپشن کیس کی سماعت کی۔ اینٹی کرپشن عدالت کی جانب سے عمران ریاض خان کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔

عدالت کے روبرو دلائل میں عمران ریاض نے کہا کہ جس ٹھیکے کا کہہ رہے ہیں کہ اونے پونے داموں لیا جھوٹ بول رہے ہیں، تھرابی جھیل کا گزشتہ ٹھیکہ 1 کروڑ 10 لاکھ کا تھا اور ہم نے یہ ٹھیکہ 4 کروڑ سے زائد کا لیا۔

عمران ریاض خان کو گزشتہ روز لاہور سے ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا تھا۔ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق عمران ریاض اور انکے والد پر تھرابی جھیل کا ٹھیکہ اونے پونے داموں لینے کا الزام ہے۔

LAHORE (Court Reporter, Daily Sarzameen) District Kachheri Lahore has sent journalist Imran Riaz to jail on judicial remand while rejecting anti-corruption’s request for physical remand.

Judicial Magistrate Imran Abid heard the anti-corruption case against Imran Riaz Khan. Imran Riaz Khan was presented before the court on behalf of the anti-corruption court.

In the arguments before the court, Imran Riaz said that the previous contract of Tharabi Lake was worth 1 crore and we took this contract for more than 4 crore.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.