پاکستان کے سب سے بڑے صوبہ پنجاب میں صحت کے مسائل ہمیشہ سے گھمبیرتھے مگر پہلی بار عالمی معیار کی سہولیات دینے کیلئے خاتون وزیراعلی’ پنجاب مریم نواز شریف نے انقلابی اقدامات کرکے عوام کے دل جیت لئے ہیں ۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے شعبہ صحت کو متحرک کرنے اور شہروں سے دیہات تک اور ترقی یافتہ مراکز سے جنوبی پنجاب کے دوردراز علاقوں تک عوام کو صحت کی زیادہ سے زیادہ سہولتیں ہم پہنچانے کا چیلنج قبول کیا۔ایک سال کے دوران صحت کے شعبہ میں جانفشانی سے کام کیا گیا۔ اس کے نتائج بھی سب کے سامنے ہیں۔”مریم نواز نے صحت مند پنجاب”پروگرام کے تحت عوام کو بہترین علاج کی سہولیات کی فراہمی کے لیے بنیادی مراکز صحت کی بحالی اور ادویات کی دستیابی کو یقینی بنانے کے وعدے کی تکمیل کو یقینی بنانے کیلیے پنجاب بھر میں تمام مراکز صحت کی اپگریڈیشن اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کا آغازکیا ہے۔اس حوالے سے اب وزیراعلیٰ پنجاب ٹرانسپلانٹ پروگرام کا آغاز کر دیا گیا۔ ترجمان ایوان وزیر اعلیٰ کے مطابق چیف منسٹر ٹرانسپلانٹ پروگرام کے تحت عام آدمی کیلئے 5 ٹرانسپلانٹ آپریشن بالکل مفت ہوں گے، گردوں کی پیوند کاری فری کی جائے گی اور اس طرح بون میرو ٹرانسپلانٹ پر مریض کو خطیر رقم خرچ نہیں کرنا پڑے گی، پنجاب میں پہلی مرتبہ عام آدمی سرکاری خرچ پر کورنیا کی پیوند کاری بھی کرا سکے گا، پیدائشی طورپر سماعت سے محروم کمسن بچوں کیلئے کوکلیئر امپلانٹ بھی حکومت کرائے گی۔بتایا گیا ہے کہ چیف منسٹرپرانسپلانٹ پروگرام سے مستفید ہونے کیلئے پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی سے رجسٹرڈ ہونا ضروری ہے، اس میں رجسٹریشن کے بعد مریض کے جگر، گردوں، بون میرو، کورنیا کی ٹرانسپلانٹیشن کرائی جا سکے گی، سرکاری ہسپتالوں کے علاوہ نجی ہسپتالوں سے بھی آرگن ٹرانسپلانٹ کرایا جاسکے گا جس کیلئے وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ٹال فری نمبر”09009 0800 “بھی فنکشنل کردیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز کا کہنا ہے کہ ریاست کو ہر شہری کے بنیادی مسائل کا احساس ہے، جسے حل کرنے کیلئے حکومت کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی، ٹرانسپلانٹیشن بہت پیچیدہ اور مہنگا پراسیس ہے جوعام آدمی افورڈ نہیں کرسکتا ہے، اب یہ فرض ریاست ادا کرے گی، کوکلیئر امپلانٹ سے سماعت کی بحالی کے بعد بچے نارمل زندگی گزار سکیں گے، جگر اور گردوں کی ٹرانسپلانٹیشن کے اخراجات حکومت اٹھائے گی، اس کا مریض پر بوجھ نہیں پڑے گا، اسی طرح کورنیا کی کامیاب پیوند کاری سے بصار ت سے محروم افراد نارمل زندگی گزار سکیں گے۔قبل ازیں پنجاب حکومت نے شہریوں کیلئے کمیونٹی ہیلتھ سروسز متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پنجاب حکومت نے صوبے میں مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسز متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں ہوا، جس میں صوبے میں صحت کی سہولیات سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسز شعبہ صحت کے 19 اہم ٹاسک پورے کرے گی، پنجاب میں آؤٹ سروسنگ کے ذریعے 20 ہزار ہیلتھ انسپکٹرز کی خدمات حاصل کی جائیں گی، لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام کو بھی مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسز سے منسلک کر دیا جائے گا، جس کے تحت 39 ہزار لیڈی ہیلتھ ورکرز مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسز فورس کا حصہ ہوں گی، کمیونٹی ہیلتھ سروسز کی ورک فورس تقریباً 60 ہزار سے زائد افراد پر مشتمل ہوگی اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ دی گئی کہ 93 فیصد مریض ہیلتھ سروسز سے متعلق اصلاحات سے مطمئن ہیں، تاہم مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسز پولیو سمیت دیگر ویکسی نیشن کی ذمہ دار ہوگی، کمیونٹی ہیلتھ سروسز کے ذریعے مریضوں کا مستند ریکارڈ مرتب کیا جائے گا، مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسز سے میپنگ کا ٹاسک بھی پورا کیا جائے گا۔ان حالات میں وزیراعلی’ پنجاب مریم نواز شریف نے ہر شہری تک صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام تر وسائل استعمال کرکے تاریخ ساز اقدام کیا ہے جسے تاریخ میں زندہ رکھے گی ۔