فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر قوم کا پاک فوج کو سلام

6

پاک فوج نے ہمیشہ ملک وقوم کی حفاظت کے لئے لازوال قربانیاں دی ہیں ،فتنوں کو کچلنے کے لئے منظم کارروائیوں سے پائیدار امن کے راستے بحال کرکے قوم کے دل جیت لئے ہیں ۔پاک فوج نے ہی عالمی دہشتگردی کے عفریت سے انسانوں کو نجات دلانے کے حوالے سے اہم کردار نبھایا ہے ۔پاک فوج کی بے مٽال قربانیوں کی دنیا معترف ہے ،عالمی برادری نے پاک فوج کی امن کے لئے کاوشوں کو سراہا ہے ۔اقوام متحدہ کے امن مشنوں میں پاک فوج کی کارکردگی مٽالی رہی ہے ۔دنیا پاک فوج کی انسانیت کی بقا کیلئے لڑی جانے والی جنگ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ُ۔حال ہی میں پاکستان میں پھر سے دہشت گردی کی نئی لہر سے ملکی امن کے تباہ ہونے کے خطرات منڈلانے لگے تو پاک فوج نے انکے قلع قمع کے لئے آپریشنز تیز کردئیے ہیں ،دہشتگردی کچلنے کے لئے پاک فوج کی پے در پے منظم کارروائیوں سے دشمن کی کمر ٹوٹ گئی ہے ۔قوم کی سلامتی کو ہر حال میں مقدم رکھنے والی فوج سے ٹکرانے والے پاش پاش ہورہے ہیں ،پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے ۔دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لئے عسکری اور سیاسی قیادت ایک صفحے پر ہے ۔اس حوالے سےوزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ضلع شمالی وزیرستان میں فتنتہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کاروائیوں میں7 خوارجی دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں پر سیکیورٹی فورسز کی ستائش کی ہے، اس حوالے سے وزیراعظم نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج کی منظم کارروائیوں کے دوران 7 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے کہا کہ پوری قوم سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتی ہے، ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔وزیر اعظم شہباز شریف نے فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم سیکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پر عزم ہیں۔اسی طرح وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے 7 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے خوارجی دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا، خوارجی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پ فورسز کو شاباش دیتےہیں،خیبرپختونخواہ میں قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز کے آپریشنز لائق تحسین ہیں، سیکیورٹی فورسز کی بہادری پر قوم کو فخر ہے۔بتایا جارہا ہے کہ صوبہ خیبرپختونخواہ کے علاقوں ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز کے دوران 7 خوارج ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے، 8 اور 9 فروری کی درمیان شب سکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے مڈی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس کے دوران سکیورٹی اہلکاروں نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، اس آپریشن کے نتیجے میں خوارج رحمت سمیت 3 دہشت گرد مارے گئے اور 2 زخمی ہوئے۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں کیا گیا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 4 خوارج مارے گئے جبکہ 3 زخمی ہو گئے، سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسمٰعیل خان کے علاقے مڈی میں انٹلیجنس بیسڈ آپریشن کیا جس میں 3 خوارج ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ دوسرا انٹلیجنس بیسڈ آپریشن شمالی وزیر ستان کے علاقے میر علی میں کیا گیا، جس میں 4 خوارج کو ہلاک اور تین زخمی ہوئے۔علاقے میں پائے جانے والے کسی ممکنہ خارجی کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن بھی کیا گیا، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔پاک فوج نے ملک بھر میں اینٹلی جنس بیسڈ سیکڑوں کامیاب آپریشنز کرتے ہوئے ملک میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والا ملک دشمنوں کا منصوبہ خاک میں ملادیا ہے ٫بلوچستان میں بھی کے پی کی طرح کے آپریشنز جاری رکھے گئے ہیں ،دہشت گردوں اور انکے سہولت کاروں کے تعاقب میں فوج نے بے شمار کامیابیاں حاصل کی ہیں ،ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک فوج نے کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے ۔ان حالات میں پاک فوج نے قوم کی سلامتی کو یقینی بناتے ہوئے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کا جو عزم ظاہر کیا ہے اسے پاکستان کے عوام کی مکمل حمایت وتائید حاصل ہے ۔پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔دہشت گردوں کو شکست فاش ہوگی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.