ہوشربا مہنگائی کا جن قابو کرنے کیلئے حکومتی کاوشیں کامیاب

17

اداریہ

پاکستان میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے معاشی استحکام لانا ناگزیر قرارپایا ،اس حوالے سے سیاسی استحکام لانا زیادہ اہم تھا اور ان چیلنجزسے نمٹنا حکومت کی اولین ترجیح رہی ،اس پر انتہائی تیز رفتاری سے کام کرتے ہوئے حکومت نے تمام اہداف پورے کرتے ہوئے آئی ایم ایف کے سا تھ کیا جانے والے معاہدے پر بھی عملدرآمد کرکے دنیا کو حیران کردیا ہے ۔ملکی معیشت کو دیوالیہ کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی گئی حتیٰ کہ ملک کے اندر کچھ نام نہاد سیاستدانوں نے ملکی حالات بگاڑکر معاشی ابتری میں اضافے کیلئے سرتوڑ کوششیں کر ڈالیں مگر حکومت اپنے پلان کو آگے بڑھاتے ہوئے قومی بہبود کی راہیں کھولنے کیلئے مسلسل کام کرتی رہی اور انتہائی قلیل عرصے میں معیشت کو ٹریک پر لانے میں کامیاب رہی ہے جس کی عالمی برادری بھی معترف ہے اس حوالے سے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہتے ہیں کہ حکومتی اقدامات سے ملکی معیشت میں استحکام آرہا ہے، آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14 ماہ میں کیسے سنبھل گئی۔آئی ایم ایف وفد سے کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہوئی، معیشت کی بہتری کے لیے مقررہ اہداف حاصل کریں گے تمام شعبوں میں اصلاحات کا عمل جاری ہے انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14 ماہ میں کیسے سنبھل گئی، آئی ایم ایف نےت کہا ہے 14ماہ میں خسارہ سرپلس میں لانا خوش آئند ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ چاروں وزرائےاعلیٰ نے معیشت کی بہتری کے لیے تعاون کا یقین دلایا ہے معیشت کی بہتری کے لیے تمام شعبوں نے اپنا کردارادا کرنا ہے، وزیراعظم جلد معاشی میپ پیش کریں گے اس ے علاوہ ٹیکس نیٹ میں اضافی کیا جارہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کا چیلنج درپیش ہے اور موسمیاتی تبدیلی کےمنفی اثرات سے نمٹنے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا.ملک میں مہنگائی کی شرح 38 سے کم ہوکر7فیصد پر آگئی ہے،ملک میں شرح سود میں خاطر خواہ کمی ہوئی ہے،زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہورہا ہے،عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھ رہا ہے۔حکومتی اقدامات سے معیشت درست سمت میں چل رہی ہے،گزشتہ 14ماہ میں پاکستان کی معیشت بہتر ہوئی،ملکی معیشت کی بہتری کے لیے اقدامات کررہے ہیں،وزیراعظم کی قیادت میں معیشت کی بہتری کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔حکومتی اقدامات کے معیشت پر مثبت اثرات سامنے آرہے ہیں،وزیراعظم جلد معاشی روڈ میپ عوام کے سامنے رکھیں گے،وہ اقدامات اٹھارہے ہیں جو ملکی مفاد میں ہے۔انہوں نے مزید کہا ملک میں میکرواکنامک استحکام آیا ہے،آگے لے کرجائیں گے،زرمبادلہ کے ذخائر ڈھائی ماہ کی امپورٹ کے لیے کافی ہیں،یہ آئی ایم ایف کانہیں پاکستان کاپروگرام ہے۔بلاشبہ ملک میں پائیدار امن اور۔ سیاسی استحکام لاتے ہوئے معاشی استحکام لانے کی کاوشیں کامیاب رہی ہیں ۔مالیاتی اداروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھا ہے، سب ہمیں یہی کہہ رہے ہیں کہ آپ ملک میں میکرو اکنامک استحکام لے کر آئے ہیں، اب اس کو مزید آگے لے کر جائیں گے، انشاللہ وزیراعظم جلد معاشی روڈ میپ عوام کے سامنے رکھیں گے۔عوام کو ریلیف دینے کی صورت واضح ہورہی ہے ۔قوم کی بہبود کے لئے حکومتی اقدامات سے بہتری آرہی ہے ،اس حوالے سے اب تک آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے معاہدے کی شرائط پوری کرنے کیلئے معاملات بہتر طریقے سے سلجھائے گئے ہیں اور معیشت کو درست ٹریک پر لاکر حکومت نے ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے جس کے ثمرات میں ہوشربا مہنگائی کا جن قابو کرنے میں بھی کامیابی حاصل کرنا حکومت کی بہترین کارکردگی کا ثبوت ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.