پنجاب میں “اپنی چھت اپنا گھر”پروگرام کے تحت مکانوں کی تعمیر شروع

10

اداریہ

پنجاب کے متوسط طبقے کو بنیادی سہولیات دینے کی خاطر وزیراعلی’ پنجاب مریم نواز شریف کی محنتیں رنگ لا رہی ہیں ،وہ صوبے کی تعمیر وترقی کے لئے دن رات کوشاں رہنے لگی ہیں جس پر انکی جستجو نے عوامی بہبود کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے میں تیز رفتاری کا مظاہرہ کیا ہے ۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے بے گھروں کو اپنی چھت دینے کا جو وعدہ کیا تھا،اب اس پر عملدرآمد سے انکے عوام کے لئے اخلاص کا پتہ چلتا ہے ۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے اپنے والد نواز شریف اور چچا شہباز شریف کی عمدہ کارکردگی کو ماڈل کے طور پر اپناتے ہوئے عوامی خدمت کے سفر کو یادگار بنادیا ہے ۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے عوام کی سہولیات کے لئے جو بھی منصوبے بنائے انہیں مقررہ وقت سے پہلے مکمل کرکے دکھایا ہے اور اب صوبے میں اپنی چھت اپنا گھرپروگرام کے تحت پنجاب بھر میں مکانوں کی تعمیر شروع کردی گئی ہے۔لاہور، قصور اور دیگر اضلاع میں مکانوں کی تعمیر شروع کر دی گئی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے قرض کی دوسری قسط کا اجرا شیڈول کے مطابق یقینی بنانے کی ہدایت کی کی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے” اپنی چھت، اپنا گھر” پروگرام کے تحت مکان بنانے والے خوش نصیب شہریوں کیلئے دعائیں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا. صرف دو ماہ کی ریکارڈ مدت میں لاہور، قصور اور دیگر اضلاع میں پہلی قسط حاصل کرنے والے افراد نے زور و شور سے مکانوں کی تعمیر شروع کر دی گئی ،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ” اپنی چھت، اپنا گھر” پروگرام کے قرض کی دوسری قسط کا اجراء شیڈول کے مطابق یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ہر ضلع میں درخواست گزار کی طقذآسانی کے لئے اسسٹنٹ کمشنر کو فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا ،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف سپیشل ڈیش بورڈ پر” اپنی چھت، اپنا گھر ” پروگرام کی مانیٹرنگ کریں گی،وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے صوبائی وزیر بلال یاسین کو فیلڈ میں مانیٹرنگ کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ دی گئی کہ ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد افراد” اپنی چھت، اپنا گھر” پروگرام کےلئے پورٹل سے رجوع کر چکے ہیں،” اپنی چھت، اپنا گھر” پروگرام کےلئے تقریباً پونے چار لاکھ درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔مریم نواز شریف کا کہناتھا کہ غریب آدمی کےلئے اپنی چھت میری ترجیحات میں اولین ہے،پوری کوشش کر رہے ہیں کہ کوئی حقدار قرض سے محروم نہ رہ جائے۔سینیئر منسٹر مریم اورنگزیب ،صوبائی وزیر ہاوسنگ بلال یاسین، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان ،سیکرٹری ہاوسنگ اسد اللہ خان، پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال، ڈی جی پھاٹا سیف انور جپہ اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبائی وزیر بلال یاسین کو فیلڈ میں مانیٹرنگ کی ہدایت کی ہے ، بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ ساڑھے 5لاکھ سے زائد افراد اپنی چھت اپنا گھر پورٹل سے رجوع کر چکے ہیں،پروگرام کےلیے تقریباً پونے 4 لاکھ درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔مریم نواز کا مزید کہنا تھا غریب آدمی کےلیے اپنی چھت میری ترجیحات میں اولین ہے،کوشش کر رہے ہیں کہ کوئی حقدار قرض سے محروم نہ رہ جائے۔ان حالات میں آبادی کی لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے میں غریبوں کو اپنے گھر کی سہولت فراہم کرنے کے حوالے سے خاتون وزیراعلی’ مریم نواز شریف کا منصوبہ عمدہ مثال ہے ۔اس منصوبے پر عملدرآمد شروع ہونے پر اس بارے میں مخالفین کی جانب سے کیا جانے والا پروپگنڈا بھی دم توڑ گیا ہے ۔اپنی چھت اپنا گھر کی عملی صورت سامنے آنے سے مایوسیاں بھی ختم ہورہی ہیں اور پنجاب کے عوام میں تعمیر وترقی کا نیا جذبہ بیدار ہورہا ہے ۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے عوام کی بہبود کے حوالے سے اب تک تمام اقدامات شفاف اور غیر جانبداری کا مظہر ہیں ۔غریبوں اور متوسط طبقے کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے مریم نواز شریف نے انتہائی لگن ،شوق اور محنت سے کام کرکے نئی مثال قائم کی ہے ۔مریم نواز شریف کی جانب سے صوبے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سرکاری ملازمین کی حوصلہ افزائی سے ترقی کی نئی لہر آئی ہے ۔پنجاب کے مختلف شعبوں میں عوامی خدمت کے کاموں کو جنگی بنیادوں پر پایہ تکمیل کو پہنچا کر وزیراعلی’ مریم نواز نے نئی تاریخ رقم کردی ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.