ترقی کے سفر میں عوامی حمایت تعاون کی ضرورت

58

اداریہ

پاکستان کی معیشت کو حالیہ برسوں میں متعدد چیلنجز کا سامنا رہا ہے جس کی وجہ سے اقتصادی
ترقی متاثر ہوئی ہے۔
حکومت کے لیے سب سے بڑا چیلنج ملک کی معیشت کو پائیدار بنیادوں پر استوار کرنا ہے ۔
وزیراعظم شہباز شریف انتہائی مشکل کام کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں
ابھی امن کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے آپریشن عزم استحکام کی منظورہ دی تو اب انہوں نے دیگر معاملات
کو بہتر بنانے کے لئے تیز رفتاری سے کام شروع کر دیئے ۔
اس تناظر میں وزیراعظم شہباز شریف نے نے اسلام آباد سیف سٹی منصوبے میں جدید تقاضوں کے مطابق
فارنزک لیب تعمیر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن و امان کے قیام اور شہریوں کے تحفظ میں
کسی بھی قسم کی غفلت کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔
وزیر اعظم کی زیر صدارت اسلام آباد میں سیکیورٹی اور امن و امان کے قیام کے حوالے سے جاری
منصوبوں کی پیشرفت پر اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں اسلام آباد میں امن و امان کی موجودہ صورتحال اور اسلام آباد ماڈل جیل، اسلام آباد
سیف سٹی، وفاقی انسداد دہشت گردی ڈپارٹمنٹ اور اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کے متعلق بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں اسلام آباد قومی سہولت مراکز اور منشیات اور دھماکا خیز مواد کی شناخت و نشاندہی
اور ٹریسنگ کے لیے قائم 9 یونٹ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستانی شہریوں اور پاکستان میں موجود غیر ملکیوں کا تحفظ ریاست کی اولین
ترجیحات میں شامل ہے
اور امن و امان کے قیام اور شہریوں کے تحفظ میں کسی بھی قسم کی غفلت کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے اسلام آباد ماڈل جیل کی تکمیل میں تاخیر کی انکوائری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ
اسلام آباد ماڈل جیل کا منصوبہ جدید دور کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے جلد از جلد مکمل کیا جائے۔
شہباز شریف نے اسلام آباد ماڈل پریزن(جیل) میں پیشہ ورانہ تربیت کا ادارہ اور ہسپتال تعمیر کرنے کی بھی
ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کی تشکیل کے لیے چینی ماہرین سے مشاورت کی جائے۔
وزیراعظم نے اسلام آباد سیف سٹی منصوبے میں جدید تقاضوں کے مطابق فارنزک لیب تعمیر کرنے
کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ
اسلام آباد میں تمام سیکیورٹی منصوبوں کے لیے میرٹ کی بنیاد پر افرادی قوت کی بھرتیاں اور
بین الاقوامی معیار اور جدید تقاضوں کے مطابق ٹیکنالوجی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
ان حالات میں پاکستان کی تعمیر وترقی کے نئے راستے استوار کرنے کے لئے ہر پائیدار بڑے سے بڑا اور چھوٹے سے چھوٹا منصوبہ شروع کیا جارہا ہے
ملک میں پائیدار امن کے ذریعے ترقی خوشحالی کا دور لانے کی کاوشیں ضرور رنگ لائیں گی ۔
اس وقت یہ سارے بہترین کام اسی وقت ثمر آور ثابت ہوسکیں گے
جب ان سب کو عوام کی حمایت اور تعاون دستیاب ہوگا ۔قوم کو ذمے داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے حصے کا صائب کردار نبھانا ہوگا ۔بحیثیت ایک ذمہ دار قوم یہ ہمارا فرض بنتا ہے کہ
ہم قائد کے فرمان اتحاد،ایمان اور تنظیم کو ہمیشہ یاد رکھیں
اور وطن عزیز کی سلامتی،استحکام،دفاع اور ترقی کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.