ٹی20 ورلڈکپ کیلئے پاکستان کا 15 رکنی اسکواڈ فائنل
رواں سال امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی20 ورلڈکپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ پر حتمی مشاورت مکمل کرلی گئی ہے، ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے لیے 15 رکنی اسکواڈ میں 5 فاسٹ باؤلرز، 4 آل راؤنڈرز اور 3 وکٹ کیپرز شامل ہیں۔
دورہ آئرلینڈ وانگلینڈ کے لیے جانے والے 18 رکنی اسکواڈ میں سے ہی 15 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے جب کہ دیگر 3 کھلاڑی ٹریول ریزرو کے طور پر ٹیم کے ساتھ جائیں گے، ٹیم کا اعلان انگلینڈ کے خلاف ہونے والے پہلے ٹی20 انٹرنیشنل کے بعد کیا جائے گا۔
ٹی20 ورلڈکپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ میں کپتان بابراعظم، محمد رضوان، صائم ایوب، فخرزمان، عثمان خان، اعظم خان، افتخار احمد، شاداب خان، عماد وسیم، ابرار احمد، عباس آفریدی، محمد عامر، نسیم شاہ ، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔
اس کے علاوہ فاسٹ باؤلر حسن علی، آغا سلمان اور عرفان نیازی اضافی کھلاڑیوں کے طور پر ٹیم کے ساتھ ہوں گے۔
خیال رہے کہ پاکستان واحد ٹیم ہے جس نے اب تک ٹی20 ورلڈکپ کے لیے اپنے اسکواڈ کا اعلان نہیں کیا، جس پر سابق کھلاڑی کرکٹ بورڈ کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں، سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے اپنے پوڈکاسٹ میں کہا کہ سلیکشن کمیٹی کو فوری طور پر اسکواڈ کا اعلان کردینا چاہیے تاکہ کھلاڑی کسی کشمکش کا شکار نہ رہیں۔
تبصرے بند ہیں.