اوور بلنگ پر بجلی کمپنیوں کے خلاف کارروائی کا آغاز

18

لاہور (کامرس رپورٹر، ڈیلی سرزمین)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے اوور بلنگ پر لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر نیپرا کے مطابق لیسکو کے تمام ڈویژنز کا اووربلنگ ڈیٹا طلب کر لیا گیا ہے اور 27 فروری تک تمام ڈویژنز میں اووربلنگ کا ڈیٹا فراہم کر دیا جائے گا۔

نیپرا عہدیدار کے مطابق فراہم کردہ ڈیٹاکی روشنی میں ایکسینز کے خلاف کارروائی کا آغاز ہوگا اور جو افسران اوور بلنگ میں ملوث ہیں انہیں فیلڈ سے ہٹا دیا جائے گا.
ایڈیشنل ڈائریکٹر نیپرا کا کہنا ہے کہ اوور بلنگ میں شاہ پور، کوٹ لکھپت، قصور، چونیاں، پھول نگر، شالیمار اور شاہدرہ سرفہرست ہیں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے خلاف اوور بلنگ کی شکایات سامنے آئی تھیں جس پر بجلی کمپنیوں کے جواب کو نیپرانے غیر تسلی بخش قرار دیدیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.