اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے حوالے سےمعلوم ہوا ہےکہ پنجاب حکومت نےچند ماہ میں 50 ہزار سے زائد گھروں کی تعمیر کا سنگ میل عبور کر لیا ہے- وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا شاندار منصوبہ “اپنی چھت، اپنا گھر” تیزی سے کامیابی کی جانب گامزن ہے۔
اپنی چھت اپنا گھر پراجیکٹ کے تحت جون میں 50 ہزار سے زائد گھروں کا ٹارگٹ پورا ہوگیا، پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ چند ماہ میں 50 ہزار سے زائد گھروں کی تعمیر کا ریکارڈ قائم کردیا۔
پراجیکٹ کے تحت مکان بنانے کیلئے 51911 سے زائد قرضے جاری کئے، پراجیکٹ کے تحت مختصر مدت میں 57 ارب 90 کروڑ روپے کے لون کا اجرا کیا۔
پراجیکٹ کے تحت 5293 مکانوں کی تعمیر مکمل ہوگئی اور گھر آباد ہوگئے تاہم 41 ہزار 324 گھروں کے تعمیر کا عمل تیزی سے جاری ہے۔
اسی سے ملتی جلتی اسکیم کا مرکز میں وفاقی حکومت نے بھی اجرا کیا ہے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بار گھر خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے 20 سالہ قرضہ اسکیم متعارف کرا رہے ہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 5 کروڑ کا رہائشی مکان ، 10 کروڑ کے پلاٹ اور 70 لاکھ تک کی گاڑی پر نئے قانون کا طلاق نہیں ہوگا۔
انھوں نے کہا کہ یکم جولائی 2024 سے پہلے خریدی جائیداد پر ساڑھے 4 سے 6 فیصدتک ودہولڈنگ ٹیکس ہوتا ہے تاہم 15 سال یا اس سے زائد مدت تک استعمال ہونیوالی جائیداد پر ودہولڈنگ ٹیکس کا اطلاق نہیں ہوگا۔اس ادکیم میں خواتین اقتصادی آزادی کا بھی خیال رکھا گیا ہے
وزیر خزانہ نے بتایا کہ ایک لاکھ 93 ہزار خواتین کو قرضے فراہم کیے جا چکے ہیں، اگلے مرحلے میں خواتین کو 14 ارب روپے کے مزید قرضے فراہم کیے جائیں گے
یاد رہے نوید قمرکی زیرصدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کااجلاس ہوا تھا، جس میں حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ 2500 اسکوئر فٹ تک فلیٹس خریدنے یا گھر تعمیر کرنے پر ٹیکس کریڈٹ کی سہولت ہوگی۔
مارگیج فنانسنگ اسکیم کے تحت فنانسنگ پر سود ادائیگی میں 30 فیصد ٹیکس کریڈٹ ملے گا۔
”اپنی چھت اپنا گھر ”پراجیکٹ کے سلسلے میںمعلومات فراہم کرنے کیلیے صوبائی دارلحکومت لاہور سمیتپنجاب کے بڑے شہروں میں ق معلوماتی ون ونڈو آپریشن سینٹرز بھی قائم کیے گئے ہیں جہاں پراجیکٹ سے متعلق ہرقسم کی معلومات و دیگر سہولیات بہم پہنچائی جا رہی ہیں
ڈی جی سیف انور نےاس حوالے سے بتایا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے ”اپنی چھت اپنا گھر ”پراجیکٹ غریب بےگھرافراد کیلئےشروع کیا گیا ہے،اس منصوبے سے اپنی زمین کے مالک ہونے کے باوجود اپنا گھر نہ بنا سکنے والے افراد مستفید ہو رہے ہیں
انہوں نے کہا کہ حکومت پہلے مرحلے میں 70 ہزار خاندانوں کوگھر کی تعمیر کیلئےبلاسود قرض فراہم کرے گی۔جن میں سے پچاس ہزار سے زائد گھر تعمیر کرکے مالکان کے حوالے کیے گئے
انہوں نے بتایا کہ جو افراد اپنا ذاتی گھر بنانے کے خواہشمند ہیں وہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ(PITB) پورٹل کے ذریعے یا ٹول فری نمبر 080009100 پر کال کرکے گھر بنانے کیلئے قرض کی درخواست دے سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آن لائن درخواستوں کا عمل قابل رسائی اور آسان ہے، جس سے زیادہ سے زیادہ لوگ ہاؤسنگ کےلیے درخواستیں دے سکیں گے ۔
اپنی چھت اپنا گھر”پروگرام پنجاب کے پانچ بڑے شہروں ملتان، فیصل آباد، سیالکوٹ، سرگودھا اور راولپنڈی سے شروع ہونے والے ہر ضلع میں 3000 سے زیادہ گھر بنانے کا منصوبہ ہے تاہم لاہور میں پہلے مرحلے میں رائیونڈ روڈ کے قریب 5000 گھر تعمیر کیے جائیں گے۔
خیال رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ”اپنی چھت اپنا گھر“ منصوبے کا افتتاح کزشتہ برس کیا تھا ایک سال سے بھی کم عرصہ میں اس پراجیکٹ کیلیے 51911 سے زائد قرضے جاری کئے، پراجیکٹ کے تحت مختصر مدت میں 57 ارب 90 کروڑ روپے کے لون کا اجرا کیاگیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب کے عوام کو خوشخبری دینا چاہتی ہوں، وہ اسکیم لانچ کرنے جارہی ہوں جس کا مجھے اور میاں نوازشریف سمیت پنجاب کے عوام کو بھی بہت انتظار تھا۔
اپنی چھت اپنا گھر منصوبہ صوبے کے عوام کے لئے ہے، اپنا گھر بڑی نعمت ہے، اپنے گھر جیسی کوئی جگہ نہیں ہوتی، ہم لوگوں کو جلدی جلدی گھر بنا کر دیں گے، ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے اپنے دور میں کسانوں کو گھر دیے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سیکرٹری ہاؤسنگ اور متعلقہ حکام نے اس منصوبے پر بہت محنت سے کام کیا، شہری علاقوں میں 1سے 5مرلے تک زمین ہے تو حکومت آپ کو پیسے دے گی، حکومت پنجاب آپ کو 15لاکھ دے گی جس کو 7سال کی آسان اقساط میں دینا ہے، اس کی ماہانہ قسط 14ہزار روپے ہے۔
مریم نوازنے کہا کہ جن کے پاس زمین کا ٹکڑا ہے اور اپنی چھت نہیں تو دھیان سے سن لیں، دیہاتی علاقے میں 1سے10مرلے تک زمین ہے تو آپ کو قرضہ دیا جائے گا، ہمارے اس قرضے پر زیرو سود اور انٹرسٹ ہے، حکومت سروس چارجز بھی خود ادا کرے گی کوئی چارجز،انٹرسٹ اور سود ادا نہیں کرنا پڑیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اگلے سال سولر سسٹم لے کر آ رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ ماڈل گھر کے ڈیزائن میں تبدیلی کروائی ہے،ان کا کہنا تھا کہ قرض حاصل کرنے کے لئے آن لائن درخواست دی جا سکتی ہے، ارادہ ہے منصوبے کو پنجاب کے ہر کونے تک لے کر جائیں۔
مرکز اورپنجاب میں ان فنانسنگ اسکیمز کے تحت بے گھر افراد کو اپنے گھر یا فلیٹس کا مالک بنانے کے اس عمل کو بے حد سراہا جا رہا ہے۔
ان پراجیکٹس کو نعمت اور دفاتر کے چکر لگائے بغیر قرضوں کےاجرا کو خواب کی تعبیر قرار دیا رہاہے-