وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے تاریخ میں زندہ رہنے والے کام

10

اداریہ

آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے خاتون وزیراعلی’ مریم نواز شریف کے جنگی بنیادوں پر اقدامات نے لوگوں کے دل جیتے ہیں ۔وزیراعلی’پنجاب مریم نواز نے ہر شعبے کی بہتری کیلئے خود جائزہ لیکر اقدامات کئے ہیں اور سب سے پہلے صحت اور تعلیم کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں لاکر عوام کو ریلیف دینے کی صورت نکالی گئی ہے ۔ملک میں پہلی ایئر یمبولینس سروس بھی وزیراعلی’ مریم نواز شریف کی عوام دوست سوچ کا مظہر ہے ،پھر لاچار اور معذور مریضوں کی دہلیز پر مفت ادویات کی ترسیل انکی حکومت کا ایک اور انقلابی کارنامہ ہے ،اسی طرح اب انہوں نے پنجاب کے کم آمدنی والے بے گھر افرادکیلئے اپنا گھر اپنی چھت کا جو منصوبہ پیش کیا ہے اس پر تیز رفتاری سے عملدرآمد کا آغاز کیا جاچکا ہے ۔پنجاب کے عوام کی خوشحالی اور ترقی کے حوالے سے تمام شعبوں میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں وزیراعلی’ پنجاب مریم نواز شریف نے نئی تاریخ رقم کردی ہے ۔پاکستان میں سب سے زیادہ عوامی خدمت کے کام پنجاب میں ہورہے ہیں ،سندھ بھی اس حوالے سے سرفہرست ہے تاہم بلوچستان میں دہشتگردی سمیت کچھ بڑے مسائل کے باوجود حکومت عوامی مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہے جبکہ خیبر پختونخوا کی صورت حال مختلف ہے وہاں ہر شعبے کی حالت خراب ہورہی ہے اور وزیراعلی’ کے پی کو ہنگاموں اور احتجاجی مظاہروں سے فرصت نہیں ،ان حالات میں پنجاب کی کارکردگی دیگر صوبوں کے لئے بھی مشعل راہ ہے ۔وزہراعلی پنجاب مریم نواز نے شہریوں کو سستی بجلی دینے کے حوالے سے گرمیوں میں جو ریلیف دیا اسکی بھی کوئی نظیر نہیں ملتی ،مختلف شعبوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کی خاطر وزیراعلی’پنجاب مریم نواز شریف خود موقع پر پہنچ کر جائزہ لیتی ہیں اور موقع پر ہی مسائل حل کرنے کی خاطر فوری ہدایات دیتی ہیں ۔مریم نواز شریف کی جانب سے حال ہی میں پنجاب میں اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کو حتمی شکل دینے کا اعلان کیا اور پھر اس پر عملدرآمد کے لئے صوبے میں وسائل مہیا کرتے ہوئے اس کو عملی شکل دیدی ہے ۔اس تناظر میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنی چھت، اپنا گھر اسکیم کے چیک تقسیم کرنے کا آغاز کردیا ۔اس حوالے سے گزشتہ دنوں منعقدہ ا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نوازشریف کا خواب تھا جو پورا ہو رہا ہے۔۔مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف کی شکرگزار ہوں کہ وہ یہاں آئے، یہ نوازشریف کا خواب تھا جو پورا ہو رہا ہے، نواز شریف کی شرکت کے بغیر یہ تقریب ادھوری رہتی وہ انکے ساتھ اس تقریب میں شریک ہوئے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ 15 لاکھ روپے قرض دے رہے ہیں، کوئی سود نہیں ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ جیسے ایک ماں کو اپنے بچوں کی فکر ہوتی ہے، مجھے اور نواز شریف کو بھی آپ کےگھر کی فکر ہے، ہم عوام کی خدمت کےلیے بھرپور اقدامات کررہےہیں۔آگ لگانے ،سر پھاڑنے کی اجازت نہیں دے سکتے ،ترقی کیلئے ملکر کام کریں۔آئی جی اسلام آباد جب لاہور میں تھے حملہ آوروں نے اسکی آنکھ ضائع کی ۔مریم نواز نے کہا کہ ہم ملک کی ترقی کے لیے دن رات اقدامات کر رہے ہیں لیکن کچھ لوگ انتشار پھیلا رہےہیں، کچھ لوگوں کی توجہ عوام کی خدمت کے بجائے گالم گلوچ پر ہے، مجھے کسی کی گالم گلوچ کی فکر نہیں۔کبھی آپ نے سنا کہ اڈیالہ جیل میں بیٹھے شخص نے اپنی خیبر پختونخوا حکومت کو پیغام دیا ہو کہ اس وقت سے صوبے میں دوائیں مفت دی جائیں، لوگوں کو صحت کارڈ دیں۔بلاشبہ وزیراعلی’پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے صوبے میں بے گھر افراد کے لئے اپنی چھت اپنا گھر کا منصوبہ ایک نئی مثال بن رہا ہے اور لوگوں کو اس مد میں جو ریلیف دیا جارہا ہے اس پر عوام انہیں کبھی فراموش نہیں کریں گے ،وزیراعلی پنجاب کے عوام کی بہبود اور خوشحالی کے حوالے سے اقدامات کو تاریخ بھی زندہ رکھے گی ۔کیونکہ وزیراعلی’ پنجاب مریم نواز شریف کے عوامی بہبود کیلئے جامع منصوبے تاریخ میں زندہ رہنے والے ہیں ۔عوام کو ریلیف دینے کے حوالے سے وزیراعلی’مریم نواز کی مخلصانہ جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.