*سو لفظوں کی کہانی* *اقدامات*

1

اس بار بھی سانحہ آیا اور گزر گیا،
امیدیں، خوشیاں اور مسکراہٹیں بہا کر لے گیا،
کہیں گھروں کے چراغ بجھ گئے،
کتنی ہی ماؤں کی کوکھ اجڑ گئی،
بوڑھے والدین کے سہارے پانی کی نظر ہو گئے۔۔۔
دریا کے کنارے غیر قانونی تعمیرات،
حکومتی اداروں کی پیشگی تیاری نہ ہونا،
سینکڑوں قیمتی جانیں سیلاب لے گیا،
کیا آپ کوئی اقدامات کر رہے ہیں
دوسو غمگین لہجے میں شکوہ کناں تھا۔
ہاں بالکل، بڑھک میاں، حاکم وقت نے جواب دیا۔
کیا اقدامات کیے ہیں؟
دوسو نے پھر پوچھا۔
مذمتی قراردادیں، وعدے، دعوے اور تسلیاں،
بڑھک میاں ازلی سکون سے بولے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.