سالانہ آرکائیو

2024

امریکا کا جدید ترین لڑاکا طیارہ گرکر تباہ

امریکا کا جدید ترین لڑاکا طیارہ ایف تھرٹی فائیو نیو میکسیکو میں گرکر تباہ ہوگیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق طیارہ حادثے کے نتیجے میں پائلٹ کی جان بچ گئی لیکن وہ شدید زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق جہاز میں پائلٹ کے…

حکومت کا اسکولوں میں بچوں کو مفت دودھ پلانے اور ناشتہ دینے کا اعلان

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اسکولوں میں بچوں کو مفت دودھ اور ناشتہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ کامران ٹیسوری نے کراچی میں ایک تقریب کے دوران گورنر ”انیشیٹیو فری بریک فاسٹ فور اسٹوڈنٹس“ شروع کرنے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اب…

دوران عدت نکاح کیس: جج کے فیصلہ نہ سنانے کی وجہ سامنے آگئی

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں عدت میں نکاح کیس کی سماعت کرنے والے جج شاہ رخ ارجمند نے رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ کو خط لکھ دیا۔ جج شاہ رخ ارجمند نے خط میں لکھا کہ بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر تھیں،…

خاور مانیکا پر پی ٹی آئی وکلاء کا حملہ، تھپڑ مارے

اسلام آباد کی عدالت میں آمد پر پی ٹی آئی وکلا نے بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں عدت میں نکاح کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا عدالت…

دورانِ عدت نکاح کیس: جج سزاؤں کیخلاف اپیلوں پر فیصلہ سنائے بغیر چلے گئے

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے جج عدت میں نکاح کیس میں سزاؤں کے خلاف بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر فیصلہ سنائے بغیر اپنے چیمبر میں چلے گئے۔ عدت میں نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر محفوظ…

فرانسیسی پارلیمنٹ میں دوران اجلاس فلسطینی پرچم لہرا دیا گیا

فرانسیسی پارلیمنٹ میں دوران اجلاس فلسطینی پرچم لہرا دیا گیا۔ خبرایجنسی کے مطابق بائیں بازو کے رکن پارلیمنٹ نے فلسطینی پرچم اٹھاکر ایوان کی توجہ غزہ کی صورتحال کی طرف دلائی۔ خبرایجنسی کے مطابق پارلیمنٹ کی صدر نے صورتحال کو ناقابل قبول قرار…

اسرائیلی فوج کا پناہ گزین کیمپ پر حملہ ،21 فلسطینی شہید

اسرائیل کی غزہ میں جارحیت بدستور جاری ہے جہاں غزہ کے ایک اور پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فوج نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 21 افراد شہید ہوگئے، تاہم اسرائیل نے اس حملے کی تردید کردی ہے۔ خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق حماس کے زیر انتظام…

آصف زرداری کیخلاف جعلی بینک اکاؤنٹس مقدمے کی سماعت روک دی گئی

کراچی کی بینکنگ کورٹ نے صدر آصف علی زرداری کے خلاف جعلی بینک اکاؤنٹ کا مقدمہ داخل دفتر کر دیا۔ آصف زرداری، فریال تالپور اور دیگر کے خلاف جعلی بینک اکاؤنٹ کیس کی سماعت ہوئی۔ بینک کورٹ کراچی میں صدر آصف علی زرداری، ان کی بہن فریال تالپور…

سرکاری سولر سسٹم حاصل کرنے کیلئے کیسے رجسٹر ہوں؟

پنجاب حکومت نے صوبے میں ’روشن گھرانہ اسکیم‘ کے تحت 50,000 گھرانوں کو مفت سولر سسٹم فراہم کرنے کے منصوبے کا آغاز کردیا۔ واضح رہے کہ 22 اپریل کو پنجاب حکومت نے 50 ہزار گھرانوں کو ایک کے وی سولر سسٹم فراہم کرنے کی منظوری دی اور وزیراعلیٰ پنجاب…

کن علاقوں میں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم آج بھی شدید گرم رہے گا۔ شام کو بالائی خیبرپختونخوا اور خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں دوپہر کے بعد بعض مقامات پر آندھی چلنے کا امکان ہے۔…