کن علاقوں میں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

44
کن علاقوں میں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم آج بھی شدید گرم رہے گا۔ شام کو بالائی خیبرپختونخوا اور خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں دوپہر کے بعد بعض مقامات پر آندھی چلنے کا امکان ہے۔ اسلام آباد میں شام کو آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

رات کو دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، کوہستان، شانگلہ، کرم اور باجوڑ میں بھی بارش متوقع ہے۔ اٹک، چکوال، راولپنڈی، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارروال اور لاہور میں بھی بارش متوقع ہے۔ جھنگ، ،خوشاب، سرگودھا،مری ،گلیات میں آندھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

بلوچستان میں موسم شدید گرم رہے گا، شمالی اضلاع میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی ۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم جبکہ بالائی اضلاع میں شدید گرم رہے گا البتہ سندھ کے ساحلی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی۔

آج سب سے زیادہ درجہ حرارت نواب شاہ اور موہنجو داڑو میں 52 ڈگری تک جا سکتا ہے۔ ملتان، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور میں درجہ حرارت 49 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ لاہورمیں 46، اسلام آباد میں 41 اور کراچی میں درجہ حرارت 38 ڈگری تک رہے گا۔

تبصرے بند ہیں.