ملک دشمنوں کے عزائم کو خاک میں ملانے کی ضرورت

31

پاکستان کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔ملک میں افراتفری اور انتشار کی سیاست نے معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے
وزیراعظم شہباز شریف نے تمام مشکلات اور مسائل کے باوجود قومی معیشت کی ترقی کے عمل کو جاری وساری رکھا اور وہ اپنے اہداف کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں کامیاب رہے ہیں
۔ملک دشمن عناصر کی سازشوں کو روکنا پر محب وطن پاکستانی کا اولین فرض ہے۔ قوم کو ملک کمزور کرنے والے عناصر کا پروپگنڈا زور دار طریقے سے مسترد کرنا ہوگا ۔
پاکستان میں سیاسی استحکام کی راہ میں حائل رکاوٹیں بھی دور کرنا ہونگی ۔
ملک دشمنوں کے بیانیہ کی حوصلہ شکنی ہونی چاہئے ،محب وطن قوتوں کو آگے بڑھنا ہوگا اور ترقی کی راہ پر گامزن پاکستان کو پٹٹری سے اتارنے والوں کا اب محاسبہ کرنا ناگزیر ہوگیا ہے۔
پاکستان کے حالات کو مایوس کن قرار دیکر افراتفری پھیلانے کا مقصد صرف ترقی کے عمل کو روکنا ہے ۔
حالانکہ عوام کو اس بات کا،احساس ہونا چاہئے کہ پاکستان کی معیشت کے استحکام سے ترقی اور خوشحالی کی راہیں کھلتی جائیں گی ۔عوام کے سامنے سارے حالات طشت ازبام ہیں ۔
حال ہی میں عالمی معاشی ریٹنگ ایجنسی ’موڈیز‘ کے نمائندوں نے مضبوط مالیاتی اصلاحات اور اسٹریٹجک اقدامات کے ذریعے پاکستان کے اقتصادی اقدامات پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے فنانس ڈویژن میں موڈیز کے نمائندوں سے زوم میٹنگ کی۔ اجلاس میں وزارت کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔
وفاقی وزیر خزانہ نے اجلاس کا آغاز پاکستان کے معاشی نقطہ نظر کے بارے میں بریفنگ دے کر کیا۔
انہوں نے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کو 9 ارب امریکی ڈالر سے تجاوز کرنے، 12.6 فیصد پر مستحکم افراط زر اور غیر ملکی ترسیلات میں 7.7 فیصد کے زبردست اضافے پر روشنی ڈالی۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ مالی سال 2024 میں ٹیکس وصولی میں 30 فیصد اضافہ کیا جائے گا اور ٹیکس کی وصولی کو وسیع پیمانے پر مؤثر بنایا جائے گا جس میں ایف بی آر میں نئے زرعی ٹیکس اور ڈیجیٹل اقدامات شامل ہیں۔
انہوں نے بریفنگ میں بتایا کہ ایک لاکھ 50 ہزار سے زیادہ خوردہ فروشوں نے پہلی بار ٹیکس دہندگان کے طور پر اندراج کرایا ہے جو ٹیکس کی بنیاد کو وسیع کرنے کی طرف ایک اہم پیشرفت ہے۔
وزیر خزانہ نے آپریشنل کارکردگی اور گورننس کو بہتر بنانے کے لیے توانائی کے شعبے اور سرکاری اداروں میں جاری اصلاحات پر زور دیا، جس میں نجکاری اور حقوق سازی کی کوششیں شامل ہیں۔
موڈیز کے نمائندوں نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی جانب سے جامع بریفنگ کو سراہا اور مضبوط مالیاتی اصلاحات اور اسٹریٹجک اقدامات کے ذریعے پاکستان کی اقتصادی اقدامات پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
بلاشبہ پاکستان ترقی کررہا ہے اور اقتصادی بہتری سے حالات سازگار ہونے پر عوام کے ریلیف کی راہیں بھی کھلیں گی مگر ملک دشمن عناصر پاکستان کو ترقی کرتا نہیں دیکھ سکتے۔
اس لئے قوم کو ملک کی بہتری کو مقدم رکھتے ہوئے کردار نبھاناہوگا ۔پاکستان کی ترقی کے دشمنوں کے پروپگنڈے کا بھی ڈٹ کر مقابلہ کرنا پڑے گا ۔عوام متحد ہوکر انتشار کی سیاست کرنے والوں کے تمام عزائم خاک میں ملانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔
عوام کو اب تاخیر نہیں کرنی چاہئے ۔ملک دشمنوں کی ہرسازش کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے ترقی کے سفر کو خوشحالی کی منزل سے ہم کنار کرنے کی خاطر حکومت کے ہاتھ مضبوط کرنا ہونگے
یہی قومی مفاد میں ہے اور وقت کا تقاضا بھی ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.