امیر کویت اور قطر نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی

53
امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی، امیرِ کویت شیخ مشعل الحمد الجابر الصباح
سفارتی محاذ پر پاکستان کی ایک اور مثبت پیشرفت سامنے آئی ہے، امیرِ کویت شیخ مشعل الحمد الجابر الصباح اور امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی ہے۔

پاکستان میں تعینات کویت اور قطر کے سفراء نے وزیر اعظم شہباز شریف سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

ملاقات میں کویت کے سفیر نے وزیراعظم کو امیر شیخ مشعل الحمد الجابر الصباح کا ایک خط پیش کیا، خط میں امیر کویت کی جانب سے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرنے کا پیغام دیا گیا ہے۔

دوسری جانب قطر کے سفیر نے بھی وزیراعظم شہباز شریف کو شیخ تمیم بن حمد الثانی کا خط پیش کیا، جس میں امیر قطر نے دورہ پاکستان کی دعوت کو قبول کرنے کا پیغام دیا۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان قطر کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

کویت اور قطر کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے یہ بڑی پیشرفت ہے، امیرکویت اور قطر کا دورہ سرمایہ کاری اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے میں کارگار ثابت ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان کویت مشترکہ وزارتی کمیشن اجلاس 28 سے 30 مئی کو کویت میں منعقد ہوگا۔

تبصرے بند ہیں.