خوشاب: منی ٹرک گہری کھائی میں جا گری ، 14 افراد جاں بحق

38
خوشاب میں منی ٹرک گہری کھائی میں جا گر نے سے14 افراد جاں بحق ہوگئے۔
خوشاب میں بریک فیل ہونے کے سبب مزدہ ٹرک کو حادثہ پیش آگیا جس کے سبب 14 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹرک سوار بنوں سے نوشہرہ کی جانب آ رہے تھے نزد پنج پیر مناواں روڈ پر بریک فیل ہونے کے سبب حادثہ پیش آیا جس میں 12 افراد زخمی بھی ہوئے۔

ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو حافظ عبدالرشید کے مطابق ریسکیو ٹیم نے 8 شدید زخمیوں کو فرسٹ ایڈ فراہم کرتے ہوئے ٹی ایچ کیو ہاسپٹل نوشہرہ منتقل کر دیا، موقع پر معمولی 4 زخمیوں کو فرسٹ ایڈ فراہم کر دی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خوشاب سون ویلی حادثے پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیا ہے اور انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ حادثے میں زخمی افراد کو بہترین طبی امداد فراہم کی جائے۔

تبصرے بند ہیں.