انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹ پڑا، ہزاروں افراد کا انخلا

64
انڈیونیشیا کے جزیرے ’ماؤنٹ رانگ‘ میں ایک بار پھر آتش فشاں پھٹ گیا، لاوا بہنے کے باعث فضا میں 5 کلو میٹر (3 میل) سے زیادہ دور تک راکھ کے گہرے بادل چھا گئے جب کہ ہزاروں افراد کا انخلا کرلیا گیا اور پروازیں معطل ہوگئیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارےکے مطابق حکام نے کہا کہ شمالی صوبے سلاویسی کے علاقے آرچیپیلاگو میں منگل کو تین دفعہ آتش فشاں پھٹا جس کے بعد یہ خوف پھیل گیا کہ ملبہ سمندر میں گرے گا جو سونامی کا باعث بن سکتا ہے۔

انڈونیشیا کی حادثات کے نقصانات پر قابو پانے کے لیے قائم ایجنسی (بی این پی بی) کی جانب سے شیئر کی گئی فوٹیج میں رانگ کی چوٹی سے بجلیاں چمکتی دیکھی گئی جب کہ لاوے اور چٹانوں کے آگ سے بھرے سرخ بادل فضا میں اٹھتے دیکھے گئے۔

امدادی ایجنسی نے کہا کہ رانگ جزیرے پر جہاں آتش فشاں واقع ہے، رہنے والے تمام 843 شہریوں کو مناڈو منتقل کردیا گیا جہاں سے صوبائی دارالحکومت تقریبا 100 کلو میٹر دور ہے۔

ایجنسی کے مطابق اس کے علاوہ پڑوس میں واقع جزیرے سے بھی تقریبا 12ہزار لوگوں کو بھی دیگر مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے، اس سلسلے میں حکام کی جانب سے دو بحری جہاز مختص کردیے گئے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.