وزیر اعظم کا وفاقی کابینہ کا حجم مختصر رکھنے کا فیصلہ

79

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزیر اعظم نے پہلے مرحلے پر کابینہ کا حجم مختصر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، کابینہ کل شام چار بجے حلف اٹھائے گی۔

ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر وفاقی کابینہ میں 12 سے 14 وزراء کو شامل کیا جائے گیا۔

پہلے مرحلے میں وزارت خزانہ، وزارت خارجہ، وزارت توانائی، وزارت منصوبہ بندی اور وزارت داخلہ کے قلمدان سونپے جائیں گے جبکہ وزارت اطلاعات، وزارت نجکاری اور دیگر اہم وزارتوں کے وزراء بھی مقرر کیے جائیں گے۔

وفاقی وزراء کو اضافی وزارتیں بھی دی جائیں گے۔ وفاقی کابینہ میں اسحاق ڈار، عطا اللہ تارڑ، خواجہ آصف اور احسن اقبال کو شامل کیا جائے گا جبکہ محمد اورنگزیب اور شمشاد اختر کو بھی وفاقی کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.