اذلان شاہ ہاکی کپ کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان
اسکواڈ میں دوگول کیپرز عبداللّٰہ اور منیب الرحمان کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ کھلاڑیوں میں اسامہ بشیر، احتشام، عبداللّٰہ، سفیان، سلمان رزاق، ارشد لیاقت شامل ہیں۔
معین شکیل، ذکریا حیات، مرتضیٰ یعقوب، غضنفر علی، عبد الرحمان سینئر، حنان شاہد، رانا وحید، اعجاز احمد بھی اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔
قومی اسکواڈ میں 7 ریزریو کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
ہیڈ کوچ رولنٹ اولٹمنز کا کہنا تھا کہ موجودہ ٹیلنٹ کو دیکھ کر بہترین ٹیم تیار کرنے کی کوشش کی۔ جو ٹیم میں شامل نہیں وہ مزید محنت کریں۔
ہیڈ کوچ پاکستان ہاکی ٹیم نے کہا کہ ہمارا ٹارگٹ نیشنز ہاکی کپ ہے۔ اذلان شاہ کے بعد نیشنز کپ کےلیے ٹیم میں تبدیلی کی جا سکتی ہے۔
رولنٹ اولٹمنز کا کہنا تھا کہ ہمیں اذلان شاہ کپ کے نتائج کی فکر نہیں، ہم نے ایک بہتر ٹیم تیار کرنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں نے اچھا رزلٹ دکھایا تو ایونٹ جیت سکتے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.