ن لیگ کے امیدواروں کی کامیابی عوام کے اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے: مریم نواز

23
مریم نواز
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام نے ثابت کر دیا کہ وہ اپنے ووٹ کے صحیح استعمال کا بھرپور شعور رکھتے ہیں، عوام نے شفاف انتخابات میں مسلم لیگ ن کو بھرپور اعتماد سے نوازا ہے، ن لیگ کے امیدواروں کی کامیابی عوام کے اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے انتخابات کے پرامن انعقاد پر انتظامیہ، پولیس اور دیگر اداروں کی کاوشوں کو سراہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کو آگے لے کر جائیں گے، ترقی کا سفر ہر روز تیز تر ہوگا، ہم کام کریں گے اور کرتے رہیں گے، ہمارا کام بولے گا۔

غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ نے 11نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی، شہباز شریف اور مریم نواز کی چھوڑی گئی سیٹیں بھی جیت لیں۔

سنی اتحاد کونسل کو 2، پیپلز پارٹی 2، ق لیگ اور استحکام پاکستان پارٹی، بی این پی کو ایک ایک سیٹ ملی۔

گزشتہ روز قومی اسمبلی کی 5 اور صوبائی اسمبلی کی 16 نشستوں پر پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی۔

تبصرے بند ہیں.