پی ٹی آئی نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے نام کا اعلان کردیا

26
اپوزیشن لیڈر کا اعلان
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹرگوہر خان نے کہا ہے کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علی ظفر جبکہ پارلیمانی لیڈر عون عباس ہوں گے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے کہا کہ ہمارے جیتے ہوئے امیدواروں کیخلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے جب درخواست دی جاتی ہے اس کے بعد دی کاؤنٹنگ ہوتی ہے پھر ری کاؤنٹنگ میں جیتے ہوئے امیدوار کو ہرادیا جاتا ہے،

ہمارے امیدواروں کی جیت کو شکست میں تبدیل کرنے کو روکا جائے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کے سینیٹ کے انتخابات پر بانی پی ٹی آئی سے بات ہوئی، ہمارے کے پی میں سینیٹ الیکشن ملتوی کئے گئے،

کے پی کے ساتھ ایسا سلوک کیوں کیا جارہا ہے؟ ہمارا مطالبہ ہے کے پی میں سینیٹ انتخابات تک چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخابات نہ کروائے جائیں۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹرگوہر خان نے کہا ہے کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علی ظفر جبکہ پارلیمانی لیڈر عون عباس ہوں گے۔

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف 199 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت کے بعد گفتگو میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے کہا کہ آج گواہ نے بتادیا زمین مفت الاٹ نہیں ہوئی، پراسیکیوشن کاکیس زمیں بوس ہو چکا ہے۔

 

تبصرے بند ہیں.