سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا بڑا اعلان

39
خواجہ سعد رفیق
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے اپنی پرانی تقریر کو ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی چارہ جوئی کا اعلان کیا ہے۔

لیگی رہنما سعد رفیق کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) والوں نے میری لگ بھگ 2 برس پرانی تقریر کو ایڈیٹ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایڈٹ کرنے سے تقریر کا مطلب ہی بدل گیا، فراڈ، جھوٹ اور سازش میں پی ٹی آئی کا کوئی ثانی نہیں ہے۔

رہنما ن لیگ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ اس غیر قانونی عمل پر وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کے ذریعے قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

تبصرے بند ہیں.