غزہ میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار 300 ہوگئی

31
غزہ کے نصیرات کیمپ، خان یونس اور رفح پر اسرائیلی بمباری سے 15 فلسطینی شہید ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں شہید حاملہ خاتون کی بعد از وفات پیدا ہونے والی بچی بھی چل بسی۔

عرب میڈیا کے مطابق مغربی کنارے کے شہر جنین میں بھی اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 2 فلسطینی شہید ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں شہید حاملہ خاتون کی بعد از وفات پیدا ہونے والی بچی بھی چل بسی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار 300 ہوگئی ہے۔

دوسری جانب غزہ میں حماس کے نائب سربراہ خلیل الحیا نے کہا ہے کہ اسرائیل کاجنگ بندی مذاکرات سے متعلق جواب موصول ہوا ہے۔

خلیل الحیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے موصول جواب کا جائزہ لے رہے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.