ایران کا اسرائیل حملہ: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب

61
ایران کے اسرائیل پر حملے کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج طلب کرلیا گیا۔

اسرائیل کی درخواست پر سلامتی کونسل کا اجلاس پاکستانی وقت کے مطابق رات 1 بجے ہوگا۔

اسرائیل نے سلامتی کونسل کے صدر کو لکھے گئے خط میں کہا کہ ایران کاحملہ عالمی امن، سیکیورٹی کیلئے بڑاخطرہ ہے، ایران نے جوابی خط میں کہا کہ یہ اقدام عالمی قوانین کے عین مطابق تھا۔

اسرائیل کی درخواست:

واضح رہے کہ اسرائیل نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب ہونے والے ایرانی حملے پر سلامتی کونسل کے اجلاس کی درخواست کی تھی۔

اسرائیل نے ایرانی حملے پر سخت جوابی کارروائی کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

اسرائیلی سیکیورٹی کابینہ نے جنگی کابینہ کو ایرانی حملے پر ردعمل دینے کا اختیار دے دیا۔

اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ ایرانی حملوں کا منہ توڑ جواب دیں گے، اسرائیل ہر قسم کے حملے کا جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

صدر جوبائیڈن کی مذمت:

دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیل پر ایرانی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا آج ایران اور اس کی پراکسیز نے اسرائیل کی فوجی تنصیبات پر حملہ کیا، اسرائیل پر داغےگئے تقریباً تمام ایرانی ڈرون اور میزائل امریکی مدد سے مار گرائے۔

جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ ایران حملوں سے متعلق قومی سلامتی ٹیم سے تازہ صورتحال معلوم کی ہے، ایران اوراس کے آلہ کاروں کے خطرات کے خلاف اسرائیل کے ساتھ ہیں، اسرائیل کی سلامتی کے لیے ہمارا عزم آہنی ہے۔

 

تبصرے بند ہیں.