روس، ویگنر گروپ کے سربراہ کے تباہ شدہ طیارے کے بلیک باکسز مل گئے
روس کی نجی ملیشیا کے ویگنر گروپ کے سربراہ یوگینی پریگوزن کے تباہ شدہ طیارے کے بلیک باکسز اور لاشیں مل گئیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق روسی تفتیش کاروں نے اعلان کیا ہے کہ طیارے کے 2 بلیک باکسز اور ہلاک ہونے والے 10 افراد کی لاشیں مل گئی ہیں۔
روسی تحقیقاتی کمیٹی کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثے کے مقام سے 10 ہلاک افراد کی لاشیں ملی ہیں جن کی شناخت کے لیے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق ویگنر گروپ کے سربراہ یوگینی پریگوزون بدھ کو روس میں طیارہ حادثے میں ہلاک ہوگئے تھے۔
اس سے قبل امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے الزام عائد کیا تھا کہ روس نے ویگنر کے سربراہ کا طیارہ دھماکے سے گرایا ہے۔
یاد رہے کہ دو روز قبل روس میں طیارے کے حادثے میں روسی نجی ملیشیا ویگنر گروپ کے سربراہ یوگینی پریگوزن سمیت 10افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
روسی حکام کے مطابق طیارہ ماسکو سے سینٹ پیٹرزبرگ جارہا تھا اور ماسکو کے قریب ہی حادثہ پیش آیا جس میں تمام افراد ہلاک ہوگئے تھے۔