لکی مروت: دہشتگردوں کی پولیس گاڑی پرفائرنگ، ڈی ایس پی سمیت ایک اہلکار شہید

53
دہشتگردوں کی پولیس گاڑی پرفائرنگ سے ڈی ایس پی گل محمد خان اور ان کا گن مین شہید ہوگئے۔
خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں منجیولا چوک کے قریب دہشتگردوں کی پولیس گاڑی پرفائرنگ سے ڈی ایس پی گل محمد خان اور ان کا گن مین شہید ہوگئے۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ چکی ہے اور پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن جاری ہے۔

پولیس کے مطابق دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا جسے نورنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ڈی ایس پی گل محمد خان اور گن مین کو زخمی حالت میں سرائے نورنگ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ چکی ہے اور پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن جاری ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل مارچ 2023 میں بھی لکی مروت میں ایک دہشتگرد حملے میں ڈی ایس پی اقبال مہمند اپنے گن مین کے ساتھ شہید ہوئے تھے۔

تبصرے بند ہیں.