مخصوص نشستوں پر غیرقانونی لوگوں کو حلف نہیں لینے دیں گے، وزیراعلی کے پی

52

پشاور(بیورو رپورٹ )وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں پر غیرقانونی لوگوں کو حلف نہیں لینے دیں گے۔

انہوں نے کے پی اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مخصوص نشستیں غیر آئینی طور پر دی گئی ہیں، آئینی طوپر اپوزیشن کی یہ مخصوص نشستیں نہیں بنتیں، مخصوص نشستوں پر ووٹ کا تحفظ یقینی بنائیں گے، آخری حد تک جائیں گے اور مقابلہ کریں گے، سمجھوتا نہیں کریں گے، غیر آئینی و غیر قانونی طور پر منتخب ہونے والے لوگوں حلف نہیں لینے دیں گے۔

وزیراعلی خیبرپختونخوا نے کہا کہ ملک میں آئین کو بار بار توڑا جارہا ہے، بانی پی ٹی آئی نے آئین اور قانون کیلئے جدوجہد کا راستہ اپنانے کا سبق سکھایا ہے، آئین کے مطابق الیکشن نہیں کروائے گئے پہلے انتخابی نشان اور پھر مخصوص نشستوں سے محروم کیا گیا، ہماری نشستیں غیر آئینی طور پر دوسری جماعتوں کو دی گئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام آئین کے لئے کھڑے ہوں آئین کے تحفظ کے لیے آخری حد تک جائیں گے، پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں آج قراردادیں منظور کریں گے، 6 ججز کے خط پر فل کورٹ بینچ کیوں نہیں بنایا جارہا، انتخابات میں بے قاعدگیاں ہوئیں اس کی تحقیقات بھی کی جائیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.