ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اقلیتوں سمیت سب کو کام کرنا ہو گا ، صدر زرداری

81

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)صدرِ مملکت آصف زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کا آئین تمام اقلیتوں کے حقوق کی ضمانت دیتا ہے ، ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے اقلیتوں سمیت پوری قوم کو مل کر کام کرنا ہو گا۔

ایسٹر کے موقع پر مسیح برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے صدر آصف زرداری نے کہا کہ ایسٹر کا تہوار امید، محبت اور خوشحالی کا پیغام لاتا ہے ،مسیحی برادری پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہے۔

اسمبلیوں میں زیادہ منتخب افراد ، زرداری خاندان ، شریف فیملی پر بازی لے گیا

صدر زرداری نے کہا کہ ہمارے مسیحی بھائیوں اور بہنوں نے پاکستان کی ترقی اورخوشحالی میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیا ہے، ہم پاکستان کی ترقی میں اقلیتوں کے کردار کو سراہتے ہیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مذہبی آزادی سمیت تمام بنیادی سیاسی، سماجی اور معاشی حقوق حاصل ہیں۔ پاکستان اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور اُن کی خوشحالی کے لیے اقدامات اٹھانے کے لیے پُرعزم ہے

Everyone including the minorities will have to work for the development and prosperity of the country, President Zardari

31/03/24

Sarzameen Lahore| Pakistan| Newspaper | online reading| google news | today updates| sports| Urdu| Daily |

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.