طویل جدوجہد کے بعد ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے: عطا تارڑ

31
عطا تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ طویل جدوجہد کے بعد ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ سیاسی استحکام آتا ہے تو اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان آتا ہے، روپیہ مستحکم ہوا ہے، معیشت میں بہتری آئی ہے، معاشی اعشاریے بہتری کی جانب گامزن ہیں، 16 مہینے کی حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا تھا۔

عطاء تارڑ نے کہا کہ معیشت کو سیاست کی نذر نہیں کرنا، معیشت بہتر اور مہنگائی کم ہو رہی ہے ، اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان ہے، معیشت کی بہتری اور قومی مفاد پر پوری قوم اکٹھی ہے، بلوم برگ نے بھی معیشت کی بہتری کا اعتراف کیا، آئی ایم ایف معاہدے کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں استحکام آیا ہے، مہنگائی اگلے سال 15 فیصد تک آجائے گی۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ مثبت رجحانات اور اشاریوں کو آگے لے کر چلیں گے، بلومبرگ نے کہا کہ شرح نمو میں اضافہ ہوگا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ قومی ایئر لائن کا سالانہ خسارہ 80 ارب روپے ہے، پی آئی اے کا خسارہ قومی خزانے پر بوجھ ہے، اس کی نجکاری کا سلسلہ آگے بڑھ رہا ہے۔

عطاء تارڑ نے کہا کہ وفاقی کابینہ میں معیشت کے حوالے سے بھی بات ہوئی، ہمیں قومی ایشوز پر سیاست کرنی چاہیے، معاشی استحکام کی طرف آگے جانا چاہیے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ ڈاکٹر عاصم نے بشریٰ بی بی کی صحت کو تسلی بخش قرار دیا ہے، بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق افواہ دم توڑ گئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.