ججز کا خط، وزیراعظم شہباز شریف کی چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات جاری

49

اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر)وزیراعظم شہبازشریف چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات کے لئے سپریم کورٹ پہنچ گئے۔

وزیراعظم اور چیف جسٹس کے درمیان سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کے چیمبر میں ملاقات جاری ہے، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان بھی ملاقات میں شریک ہیں۔

دوسری جانب پنجاب بار کونسل نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر تشویش کا اظہارکیا ہے،پنجاب بار کونسل نے مطالبہ کیا تھا سپریم کورٹ پاکستان ججز کے خط کا فوری نوٹس لے۔

عدالتی امور میں مداخلت کسی صورت قابل قبول نہیں،ہم آئین وقانون کی بالادستی اور آزاد عدلیہ پر یقین رکھتے ہیں،اداروں کی آپس میں محاذ آرائی ملک کیلئے ٹھیک نہیں،اداروں پر الزام لگا نا آسان ہوگیا ہے،اسکی تحقیقات ہونی

چاہئے۔

Judges’ letter, Prime Minister Shahbaz Sharif’s meeting with Chief Justice Qazi Faiz Isa continues

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.