پی ایس ایل9 ،ملتان سلطانز کو شدید دھچکا لگ گیا

74

لاہور(سپورٹس رپورٹر، ڈیلی سرزمین)پی ایس ایل کی معروف فرنچائز ملتان سلطانز نے تصدیق کی ہے کہ انگلش فاسٹ بولر اولی اسٹون کمر کے دائیں حصے میں انجری کے باعث رواں ایڈیشن سے باہر ہوگئے ہیں۔

انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہونے والے اولی اسٹون کی جگہ فرنچائز متبادل کھلاڑی کےلئے درخواست دے گی۔
انگلش کرکٹر 20 فروری کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف اپنے پہلے ہی میچ میں انجری کا شکار ہوئے تھے
وہ چوتھے اوور کی بقیہ دو گیندیں بھی مکمل نہیں کرواسکے تھے اور میدان سے باہر چلے گئے تھے۔

یاد رہے ملتان سلطانز کی ٹیم پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن میں اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر موجود ہے۔

Lahore (Sports Reporter, Daily Sarzameen) Multan Sultans, the famous PSL franchise, has confirmed that English fast bowler Ollie Stone is out of the current edition due to an injury in the right back.

The franchise will apply for a substitute player to replace Ole Stone, who is out of the tournament due to injury.

23/02/24

https://dailysarzameen.com/

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.