وزیراعظم کی ڈی آئی خان میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشتگرد حملے کی مذمت

64

لاہور (سٹاف رپورٹر) وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیرہ اسماعیل خان میں پاک فوج کے قافلے پر ہونے والے خود کش دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

وزیراعظم نے حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کیلئے دعائے مغفرت اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاک فوج دہشتگردی کے ناسور کے مکمل طور پر خاتمے کیلئے پر عزم ہے، ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک ہماری دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کی ڈیرہ اسماعیل خان میں پاک فوج کے قافلے پر حملے کی مذمت
خیال رہے کہ ڈی آئی خان میں خود کش بمبار نے اپنی گاڑی سکیورٹی فورسز کے قافلے سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہوگئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.