کھلاڑیوں کے انتخاب میں میری سفارش بھی نہ مانی جائے: محسن نقوی

48

لاہور: (سپورٹس رپورٹر) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کے انتخاب میں میری سفارش بھی نہ مانی جائے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے لیے تربیتی و فٹنس کیمپ کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب کرنے کے لیے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی پی سی بی حکام سے تفصیلی مشاورت ہوئی۔

چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے پی ایس ایل 9 میں اچھی کارکردگی دکھانے والے بلے بازوں اور باؤلرز کے بارے میں رپورٹ پیش کی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہیڈ آفس میں کیمپ کیلئے کھلاڑیوں کے ناموں پر غور کیا گیا جسمیں محسن نقوی نے میرٹ اور کارکردگی پر کھلاڑیوں کا انتخاب کرنیکی ہدایت کی۔

پی ایس ایل 9 میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو کیمپ میں شامل کیا جائے، کیمپ کے لیے کھلاڑیوں کے انتخاب میں میری سفارش بھی نہ مانی جائے۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے مزید کہا ہے کہ میرٹ اور کارکردگی پر منتخب کھلاڑی اچھا رزلٹ دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.