وزیراعظم سے چاروں وزرائے اعلیٰ کی ملاقات، شہباز شریف کی بھرپور تعاون کی یقین دہانی

26

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزیر اعظم شہباز شریف نے چاروں وزرائے اعلیٰ نے خصوصی ملاقات کی ،شہباز شریف کی بھرپورتعاون کی یقین دہانی،وزیراعظم ہاﺅس میں چاروں وزرائے اعلیٰ جن میں مریم نواز،مراد علی شاہ،علی امین گنڈاپوراور سرفراز بگٹی نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔وزیراعظم شہباز شریف نے تمام شرکا کو خوش آمدید کہا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے چاروں وزرائے اعلیٰ کو یقین دلایا کہ صوبوں کو ترقی و خوش حالی سے ہم کنار رکھنے میں ان سے بھرپور تعاون کیا جائے گا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایس آئی ایف سی ایک اہم پلیٹ فارم ہے جسے جاری رکھا جائے گا، معاشی ترقی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے یہ پلیٹ فارم بہت اہم ہے۔ ملک کو درپیش معاشی چیلینجز سے نمٹنے کیلئے سب کا مل بیٹھنا خوش آئند اور وقت کی ضرورت ہے۔

ملاقات کے بعد چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ نے وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ تصویر بھی کھنچوائی ۔فوٹوسیشن کے دوران علی امین پور گنڈا پوربھی موجود رہے.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.