ڈونلڈ ٹرمپ نے گرفتاری کی صورت میں شدید عوامی ردعمل سے خبردار کردیا

37
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ عدالت کی جانب سے ملنے والی سزا کے بعد گھر یا جیل میں قید کو قبول کرنے کے لئے تیار ہیں، لیکن عوام کے لیے اسے قبول کرنا مشکل ہوگا۔

امریکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایک ٹی وی انٹرویو میں سابق امریکی صدر نے اپنی گرفتاری کی صورت میں سخت عوامی ردعمل کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ ایک خاص موڑ آنے پر ایک بریکنگ پوائنٹ ہوتا ہے۔

سابق امریکی صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ وہ نومبر میں ہونے والے انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے اپنا بدلہ لیں گے۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو فحش فلموں کی اداکارہ اسٹارمی ڈینئلز سے جنسی تعلق چھپانے کے مقدمے میں جیوری نے تمام 34 الزامات میں قصور وار قرار دیا ہے۔ ٹرمپ کے خلاف فیصلہ 11 جولائی کو سنایا جائے گا۔

دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن کیلئے بری خبر سامنے آگئی، بیٹے ہنٹر بائیڈن کے خلاف اسلحہ کیس دوبارہ کھل گیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کیخلاف اسلحہ رکھنے کے مقدمے کی سماعت آج سے ہوگی۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ نشے کے عادی ہنٹربائیڈن نے غیرقانونی طور اسلحہ خریدا تھا، مقدمے میں درج 3 الزامات میں 25 برس قید سنائی جاسکتی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکا میں پہلی بار صدارت کے دوران بیٹے کے مقدمے کی سماعت ہو رہی ہے، ہنٹربائیڈن کیخلاف ٹیکس فراڈ کیس کی سماعت 5ستمبر کو ہوگی، دونوں کیسز کی سماعت کرنیوالے ججز کو ٹرمپ نے لگایا تھا۔

تبصرے بند ہیں.