مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دار شہباز شریف، مریم نواز ہوں گے، شیر افضل مروت

38

آج ایف آئی اے کے دفتر پیش ہوا ہوں، ایف آئی اے حکام نے سوالات کیے، تمام جوابات دے دیے، رہنما تحریک انصاف

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر نائب صدر اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل خان مروت نے کہا ہے کہ میں نے آج وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو درخواست دی ہے کہ اگر مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دار وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ہوں گی۔

ایف آئی اے دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ آج ایف آئی اے کے دفتر پیش ہوا ہوں، ایف آئی اے حکام نے سوالات کیے، تمام جوابات دے دیے۔

شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ میں نے آج درخواست دی ہے کہ اگر مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دار شہباز شریف اور مریم نواز ہوں گے، ایف آئی اے کو کہا ہے کہ اِس معاملے کی تحقیقات ہونی چاہیے۔

انہوں نے بتایا کہ حد یہ ہے کہ میرے یہاں آنے سے پہلے مسلم لیگ (ن) والوں نے میرے خلاف درخواست دے دی کہ میرا یہ بتانا کہ میرے خلاف کرائے کے قاتلوں کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں، اِس سے اُن کی جان کو خطرہ ہوگیا ہے۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ ایک شخص پاکستان سے فرار ہوکر 15 سال سے دبئی میں ہے، معلومات کےمطابق کچھ بھارتیوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے کہنے پر رابطہ کیا، میرے پاس وائس میسجز اور آڈیو میسجز ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.