پاور سیکٹر کا گردشی قرض تین ہزار ارب سے تجاوز کرگیا

66

The revolving debt of the power sector has exceeded three thousand billion

اسلام آباد(کامرس رپورٹر) وزارت توانائی نے انکشاف کیا ہے کہ پاور سیکٹر کا گردشی
قرض کم ہونے کی بجائے بڑھنے لگا اور اب یہ بڑھتے بڑھتے تین ہزار ارب سے تجاوز کرگیا ہے۔

وزیر توانائی اویس لغاری کی صدارت میں پاور سیکٹر کے چیلنجز سے متعلق اجلاس ہوا،
جس میں توانائی سیکٹر کو درپیش چینلجز کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر توانائی نے پاور سیکٹر کے گردشی قرض میں اضافے کو روکنے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی۔
بریفنگ میں وزیر توانائی کو بتایا گیا کہ ملکی معیشت کو درپیش چیلنجز
میں پاور سیکٹر کا گردشی قرض بڑی وجہ ہے جو تین ہزار ارب سے تجاوز کرچکا ہے۔

وزیرتوانائی نے کہا کہ پاور سیکٹر کا گردشی قرض سالانہ بنیادوں پر 7 سے 8 سو ارب بڑھ رہا ہے،
اس کو روکنے کیلیے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے اور اس کے اسباب و نااہلی کا سد باب کیا جائے گا۔

19/03/24

https://dailysarzameen.com/archives/3789

Daily Sarzameen is determined in providing the content for everyone which includes entertainment, politics, trending issues and many more.
روزنامہ سرزمین مستند خبریں فراہم کرنے والا ایک باوقار اخبار ہے جس میں تفریح، سیاست، رجحان ساز مسائل اور بہت کچھ شامل ہے۔

daily |google news | today updates| sports| Urdu| politic

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.