پنجاب کے 18 شہروں میں اسمارٹ سیف سٹی منصوبے پرکام ہوگا، معاہدہ طے ہوگیا

48

اسمارٹ سیف سٹی کےایم ڈی احسن یونس اوراین آر ٹی سی کے نمائندے عامر جاوید نے منصوبے پردستخط کیے

لاہور (سٹاف رپورٹر)پنجاب سیف سٹی اتھارٹی اور نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (این آر ٹی سی)کے درمیان اسمارٹ سیف سٹی منصوبے کا معاہدہ طے پاگیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی موجود گی میں معاہدے پر دستخط ہوئے۔
اسمارٹ سیف سٹی کےایم ڈی احسن یونس اوراین آر ٹی سی کے نمائندے عامر جاوید نے منصوبے پردستخط کیے۔

معاہدے کے مطابق پنجاب کے 18 شہروں میں اسمارٹ سیف سٹی پروجیکٹ لگائے جائیں گے
اور 18 شہروں میں ائیر کوالٹی انڈیکس مانیٹرنگ انوائرمنٹ سینسر بھی لگائے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ گجرات، جہلم، شیخوپورہ، اوکاڑہ اور ٹیکسلا میں سیف سٹی پروجیکٹ مئی کے آخر میں فعال ہوں گے۔

ایک اور اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹیکنیکل اور ووکیشنل ٹریننگ میں
بہتری کے لیے ماسٹر پلان طلب کرلیا اور 5 سال کا روڈ میپ مرتب کرنے کی ہدایت کی۔

15/03/24

روزنامہ سرزمین مستند خبریں فراہم کرنے والا ایک باوقار اخبار ہے جس میں تفریح، سیاست، رجحان ساز مسائل اور بہت کچھ شامل ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.