ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کی بہت کوشش کی مگر امریکی نہیں مانے، اسحاق ڈار

70

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہم نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کی بے پناہ کوشش کی مگر امریکی حکام نہیں مانے۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا آفریدی کی زیر صدارت سینیٹ کا الوداعی اجلاس ہوا۔

اجلاس میں جماعت اسلامی کے مشتاق احمد نے کہا کہ میں سیاست کو عبادت اور مشن سمجھتا ہوں، گزشتہ چھ سال میں میں نے ہمیشہ عوام کی بات کی، اس دستور کے دیباچے میں کہا گیا ہے کہ حاکمیت اعلیٰ اللہ کی ہوگی، مگر میں نے دیکھا یہاں ایسا نہیں ہے، بدقسمتی سے میں نے یہاں عوام کے لیے کام ہوتا نہیں دیکھا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے دکھ ہے کوشش کے باوجود صوبے کے مالیاتی حقوق نہیں دلا سکا، میں سود کے خلاف جدو جہد کر تا رہا، لیکن میں سود ختم نہیں کر سکا، اسٹیٹ بینک آف پاکستان ہمارا اثاثہ ہے میں اس کو نہیں بچا سکا، آرمی چیف کی توسیع کو کوشش کے باوجود نہیں روک سکا، ریپ کے ملزم کے لیے سرعام پھانسی کا قانون پاس نہیں کراسکا، میں چینی ،آٹا اور دیگر مافیاز کے خلاف بے خوف بولا، مجھے ڈرایا گیا دھمکایا گیا لیکن میں ڈٹا رہا، کوئی پلاٹ، کوئی ٹھیکہ نہیں لیا۔

سینیٹر مشتاق نے امریکا میں پاکستانی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا مسئلہ اٹھایا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.