آئی ایم ایف سے بات چیت کے لیے فوری رجوع کیا جائے گا، ذرائع

67

وزارت خزانہ نے وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایات پر اقدامات شروع کر دیے ہیں،

اسلام آباد (کامرس رپورٹر)حکومت پاکستان نے 6 سے 8 ارب ڈالرز کے نئے پروگرام کے لیے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا کہ وزارت خزانہ نے وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایات پر اقدامات شروع کردیے ہیں اور آئی ایم ایف سے بات چیت کے لیے فوری رجوع کیا جائے گا۔

قرض کا نیا پروگرام 6 سے 8 ارب ڈالرز کا ہوسکتا ہے اور قرض کا نیا پروگرام آئی ایم ایف کی کڑی شرائط پر ملنے کا امکان ہے۔

آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے لیے شیڈول طےکیا جائے گا، آئی ایم ایف کے نئے پروگرام میں جانا ناگز یر ہے۔

بڑھتے ہوئے قرضوں اور لیے گئےقرضوں کی ادائیگی ایک بڑاچیلنج ہے، برآمدات میں اضافے اور مقامی وسائل پیدا کرنے تک آئی ایم ایف پروگرام میں رہنا ضروری ہے، توازن ادائیگی اور ذخائر مستحکم رکھنے کے لیے آئی ایم ایف پروگرام میں جانا ہوگا، حکومت کو بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کے مزید سخت فیصلےکرنے ہونگے۔
بیرونی مالیاتی خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مارکیٹ ایکسچینج ریٹ اہم ہے اور معاشی اصلاحات پرپیش رفت اور سخت مانیٹری پالیسی کی ضرورت ہوگی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.